حضرت عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر مختلف دینی سرگرمیوں کا انعقاد
کلفٹن، کراچی :
سادات گھرانے کے عظیم و جلیل القدر صوفی بزرگ حضرت
سیّدنا عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے
سالانہ عرس کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے زیرِ اہتمام 6، 7،
8 جون 2026ء بمطابق 20، 21، 22 ذوالحجۃالحرام 1447ھ کو مختلف دینی سرگرمیوں کا سلسلہ ہوا جس میں زائرین و عقیدت مند عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد
نے شرکت کی۔
عرس کے موقع پر ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر
عطاری نے مزار مبارک پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی اور دعا کروائی جبکہ مبلغِ
دعوتِ اسلامی حاجی فضیل عطاری نے اجتماعِ
ذکر و نعت میں خصوصی بیان کیا جس میں انہوں نے اولیائے کرام سے محبت اور دین کی
نشر واشاعت کے بارے میں حاضرین کو بتایا۔
اس دوران نمازوں کی ادائیگی، قرآن خوانی اور سیکھنے
سکھانے کے حلقوں کا بھی اہتمام کیا گیا جن میں شرکا کو دینی معلومات فراہم کی گئیں۔اس
کے علاوہ مختلف مختصر شارٹ کورسز بھی کروائے گئے تاکہ نوجوانوں اور عوام الناس کو
دین کی بنیادی تعلیمات سے روشناس کروایا جا سکے۔زائرین کی سہولت اور خیر خواہی کے
پیشِ نظر پانی کی سبیل اور لنگر کا بھی انتظام کیا گیا جس سے شرکا کو Refreshments فراہم کی گئی۔(رپورٹ: کامران علی عطاری ، آفس ذمہ دار شعبہ مزاراتِ اولیاء ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
Dawateislami