پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت  ہونے والے 63 دن پر مشتمل مدنی کورسز کے شرکا کے لئے ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اس کورس میں شرکا کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

حالیہ ہونے والی قرآن پاک کی بے حُرمتی کے کیخلاف عملی طور پر مذمت کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے 14 جولائی 2023ء کو ”یومِ تلاوتِ قرآن“ منانے کا اعلان کیا تھا۔عاشقانِ رسول نے اس ترغیب پر بھر پور عمل کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور بروز جمعہ قرآن پاک کی تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کی اور قرآن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

15 جولائی 2023ء کی شب ہونے والے مدنی مذاکرے میں دنیا بھر میں پڑھے جانے والے قرآن پاک اور قرآن پاک پڑھنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی بیان کی گئی۔

تلاوت کئے گئے پاروں اور پڑھنے والے اسلامی بھائیوں اور بہنوں کی کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

ملک و بیرون ملک میں ایک پارہ پڑھنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی تعداد: 9 لاکھ، 63 ہزار، 943

ہفتہ وار اجتماع میں ایک پارہ سننے والے اسلامی بھائیوں کی تعداد: 1لاکھ، 29 ہزار، 275

ٹوٹل: 10 لاکھ، 93 ہزار، 218


شہیدانِ کربلا رضی اللہُ عنہم کےایصالِ ثواب اور ان کی تعلیمات سے عاشقانِ رسول کو وابستہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 جولائی 2023ء سے 11 محرم الحرام 1445ھ تک روزانہ رات تقریباً 9:45 بجے مدنی مذاکروں کا انعقاد کیا جائیگا۔

ان مدنی مذاکروں میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست(Live) مدنی چینل پر سیرتِ صحابہ و اہل بیت رِضوانُ اللہِ علیہم اجمعین پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ شرکا کی شرعی و معاشرتی رہنمائی فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کےحکمت بھرے جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ان علمی نشستوں میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


ٹنڈوالہ یار۔۔۔۔ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران سندھ مشاورت حاجی محمد ایاز عطاری نےکہا ہے کہ نیک اعمال نزع میں آسانی دلاتے ہیں،ان میں درود پاک کی کثرت،مسواک کی سنت پر عمل،باوضو رہنے کی عادت،والدین کی اطاعت،حسن اخلاق،صلہ رحمی،صدقہ فطر کی ادائیگی،راہِ خدا  میں صدقہ وخیرات اور نیک اعمال کی بر کت سے نزع کے وقت آسانی دی جاتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو الہ یار میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نزع میں تکلیف براہ راست روح پر حملہ آور ہوتی ہے،پھر پورے بدن میں پھیل جاتی ہے،ہر ہر رگ سےہر ہر پٹھے سے ہر ہر جوڑ سے ہر ہر بال کی جڑ سے سر سے پاؤں تک کھال کے ہر حصے سے روح کھینچ کر نکالی جاتی ہے،مت پوچھو کہ یہ کیسی سخت تکلیف ہے؟موت کی تکلیف تلوار کے وار،آرے کے چیرنے سے اور قینچی کے کاٹنے سے بھی زیادہ سخت ہے،مرنے سے لے کر قیامت تک مردہ موت کی تکلیف محسوس کرتا رہےگا۔

رکن شوریٰ نے کہا کہ یہ گنہگاروں کا حال ہے البتہ جو نیک لوگ ہیں،کامل ایمان والے ہیں،گناہوں سے بچنے اور نیکیوں میں زندگی گزارنے والے ہیں حضرت ملک الموت ان کے ساتھ بہت نرمی سے پیش آتے ہیں،جو کلمہ پڑھتے ہیں،محبوب دوجہاں صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی غلامی کا دم بھرتے ہیں،وہ خوش نصیب جو کامل ایمان والے ہیں یعنی دل میں ایمان بھی رکھتے ہیں اور ایمان کے تقاضوں پر بھی عمل کرتے ہیں،گناہوں سے بھی بچتے ہیں،نمازیں بھی پڑھتے ہیں،دیگر نیک کام بھی کرتے ہیں نزع کے وقت ان شاء اللہ الکریم ان پر آسا نی کی جائے گی۔

حاجی محمد ایاز عطاری نے کہا کہ موت لمحہ بہ لمحہ قریب آرہی ہے،قبر کی منزل کی جانب برابر آگے کوچ جاری ہے،تصور کیجئے کہ ہم گویا بڑی احتیاط سے ایمان کو بحفاظت سینے سے چمٹائے ہوئے ہیں،ایک طرف نفس امارہ ایمان کو جھپٹ رہا ہے تودوسری طرف شیطان چالیں بدل بدل کر وار کررہا ہے،اور ایمان پر ڈاکاڈالنے میں مصروف ہے، رکن شوریٰ نے کہا کہ اللہ پاک ہم سب کو نزع میں قبر میں حشر میں آسانیاں نصیب فرمائے،کاش پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے بلا حساب جنت میں داخلہ نصیب ہوجائے۔ (رپورٹ: محمود عطاری)


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور تنظیمی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ان دنوں ساؤتھ افریقہ کے دورے پر ہیں۔

ساؤتھ افریقہ کے مختلف ممالک کا سفر کرتے ہوئے 14 جولائی 2023ء کو نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری، رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور دیگر عاشقان رسول کے ہمراہ ملاوی پہنچے۔

ملاوی (Malawi) پہنچنے پر بلنٹائر (Blantyre) میں 16 جولائی 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مسلم اور غیر مسلموں نے شرکت کی۔ نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی تعلیمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے غیر مسلموں کو اسلام قبول کرنے کی دعوت پیش کی۔

اجتماع کے بعد نیکی کی دعوت اور اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر 1138 غیر مسلموں نے اسلام قبول کرلیا۔ نگران شوریٰ نے غیر مسلموں کو کلمہ طیبہ پڑھاکر دائرہ اسلام میں داخل کرلیا۔ مبلغین دعوت اسلامی نے نیو مسلمز کے اسلامی نام بھی رکھے جبکہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے ان کے لئے عقیدہ توحید و رسالت، نماز، وضو، غسل اور دیگر بنیادی تعلیمات سکھانے کا اہتمام کیا جائیگا۔

خوشی کے اس موقع مفتی عبد النبی حمیدی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، نگران ملاوی مولانا محمد عثمان عطاری مدنی اور دعوت اسلامی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔


عید الاضحیٰ کے موقع پر دنیا بھر میں جہاں مسلمان  رب کریم کی عبادت کرتے ہوئے اپنی اپنی قربانی پیش کرنے میں مصروف تھے۔ وہیں فانی دنیا کے ایک حصے میں مسلمانوں کے دلوں کو تڑپانے اور مالک کائنات کی نافرمانی کرنے کے لئے قرآن پاک کے نسخے کی سخت بے حُرمتی کی گئی اور اسے نذر آتش کیا گیا جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہوئے اور اپنے اپنے انداز میں اس بُرے فعل کی مذمّت کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔

دنیا بھر میں دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی بھی اپنی رعایت و مقصد کو برقرار رکھتے ہوئے پُر امن انداز میں اس فعل کی مذمت کررہی ہے جس کی ایک کڑی 14 جولائی 2023ء کو دیکھنے میں آئی جب امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ترغیب پر دنیا بھرمیں عاشقانِ رسول نے ”یومِ تلاوت قرآن“ منایا اور قرآن پاک کی تلاوت کی۔

اسی طرح 15 جولائی 2023ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہِ راست (Live) ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں اس درد ناک، شرمناک، کرب ناک اور غمناک واقعے کی مذمت کرنے اور عملی طور پر ردِّ عمل دینے کے لئے بانیٔ دعوتِ اسلامی شیخِ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے قرآنِ پاک کے 540 رکوع کی نسبت سے دنیا بھر میں 540 مساجد بنام ”فیضان قرآن“ بنانے کا اعلان کیا اور تمام عاشقان رسول کو اس نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے کی ترغیب دلائی ۔

ترغیب دلاتے ہوئے امیر اہل سنت کا کہنا تھا کہ عاشقان قرآن کہاں نہیں ہیں،ہم ہر مخالفت کا جواب دینی کام سے دیں گے ، جو مسجد بنائے گا،اللہ پاک اس کیلئے جنت میں گھر بنائے گا،یعنی جو مسجد بنائے یا اس میں حصہ لے یہ ثواب اس کے لئے ہوگا جس کا اخلاص زیادہ ہو گا اللہ پاک کی رحمت سے اس کو ثواب بھی اتنا ہی زیاد ملے گا،اگر پوری مسجد نہیں بناسکتے تو آپ حصہ لے لیں،اللہ پاک کی رحمت سے امید ہے کیا معلوم آپ کا دیا ہوا ایک روپیہ ایک کروڑ سے بڑھ جائے،لہذا سب کو مل کر کوشش کرنا ہے،میری درخواست ہے مخیر حضرات آگے آئیں اور سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سمیت اپنے والدین کے ایصال ثواب کیلئے مساجد تعمیر کروائیں،امیر اہلسنت نے دعا کی کہ یا اللہ جو بھی فیضان قرآن مسجد بنائے یا اس میں حصہ لے اس کو جنت میں اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پڑوس میں عالیشان مکان عطا فرما۔آمین

ترغیب دلاتے ہی دنیا بھر سے مسجد بنانے کے لئے عاشقانِ رسول کے پیغامات آنا شروع ہوگئے۔ صرف شہر داتا علی ہجویری رحمۃُ اللہِ علیہ لاہور میں ہی رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے 500 مساجد بنانے کے لئےاپنی نیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے لئے ہدف مقرر کرلیا۔پیغات اور نیتوں کا سلسلے مزید بھی جاری ہے۔ تمام عاشقان رسول سے درخواست ہے کہ آپ بھی قرآن پاک سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اس نیکی کے کا موں میں بڑھ چڑھ کر تعاون کریں۔


امیرِ اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے گزشتہ دنوں قرآنِ پاک کونذر آتش کرنے کے دل سوز واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت 14 جولائی 2023ء بروز جمعۃ المبارک کویومِ تلاوتِ قرآن منانے کا اعلان کیا اور عاشقانِ رسول کو ایک ایک پارہ پڑھنے کی ترغیب دی جس پر عمل کرتے ہوئے کراچی سمیت سندھ ،بلوچستان ،خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کئی شہروں میں تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قرآنِ پاک کونذر آتش کرنے کے دلخراش واقعے پر امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے مذمت کرتے ہوئے 14 جولائی 2023ء بروز جمعۃ المبارک کو یومِ تلاوتِ قرآن پاک منانے کا اعلان فرمایا اور دنیا بھر میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مراکز میں ہونے والے ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماع میں ایک پارہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے عاشقان رسول کوبروز جمعۃ المبارک ایک ایک پارہ پڑھنے کی ترغیب دی جس پر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی اور سندھ کے کئی شہروں مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد ،مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹنڈو الہ یار ،نوابشاہ میں قائم مدارس المدینہ فیضان مدینہ ملک کالونی، بہار مدینہ کیمپ نمبر 2 ، بادشاہی مسجد پیلا کیمپ جبکہ مدرسۃ المدینہ فیضان مدینہ اور مدرسۃ المدینہ سفینہ مسجد سانگھڑ ،چوہڑ جمالی میں رہنے والے عاشقان رسول، طلبہ ،اساتذہ و ناظمین سمیت دیگر عاشقان رسول نے امیر اہل سنت کے فرمان عمل کرتے ہوئے ایک ایک پارے کی تلاوت فرمائی۔ اس کے علاوہ فیضان مدینہ ٹنڈوآدم میں بھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے اور سننے کی سعادت حاصل کی گئی۔

امیر اہل سنت حضر ت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر مذمت اور یوم تلاوت قرآن پاک منانے کے اعلان پر بلوچستا ن کے شہر اوتھل ،بیلہ ،وندر، سبی ،اوستہ محمد ،ڈیرہ مراد جمالی کے عاشقان رسول نے بھی امیر اہل سنت کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں قاری صاحبان نے قرآن پاک کے ایک پارے کی تلاوت فرمائی جسے حاضرین سماعت کی۔

امیر اہل سنت کے فرمان پر دعوتِ اسلامی کے تحت یومِ تلاوتِ قرآن بھرپور انداز سے منایا گیا اور جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات ہونے والے دارالحکومت اسلام آباد ، فیصل آباد، ملتان ،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں قاری صاحبان نے ایک پارےکی تلاوت فرمائی اس موقع پر اراکین شوریٰ سمیت ذمہ داران اور مقامی عاشقان رسول بھی شریک ہوئے۔

امیر اہل سنت حضرت علامہ محمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر خیبر پختونخوا کے شہر پشاور ،لکی مروت شین باغ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ایبٹ آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں یوم تلاوت قرآن کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغین دعوتِ اسلامی نے قران پاک کی فضیلت سے متعلق گفتگو کی اس موقع پر قاری صاحبان نے قرآن پاک کی تلاوت فرمائی جسے حاضرین نے باادب طور پر سننے کی سعادت حاصل کی۔


12 جولائی 2023ء بروز بدھ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانپور میں دعوتِ اسلامی کے تحت  شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز بہاولپور ڈویژن کے مدنی عملے کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا۔

اس اجتماعِ پاک میں رکنِ شعبہ مولانا عرفان عطاری مدنی اور معاون رکنِ شعبہ تعلیمی امور سیّد انس رضا شاہ عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے تجوید و قرأت کی اہمیت پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے علمِ تجوید کے متعلق شرکا اسلامی بھائیوں کو معلومات فراہم کیں۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جامشورو کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتداء میں رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام، ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع اور رسالہ مطالعہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ایک ماہ کے مدنی قافلوں بالخصوص محرم الحرام کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی اور آئندہ کے اہداف دیئے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ سمیت سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ لاہور ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی مختلف موضوعات پر تربیت کی اور انہیں اخلاص کے ساتھ دینی کام کرتے رہنے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مدنی قافلہ و شعبہ اصلاحِ اعمال کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور کے ڈویژن تا یوسی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت  رہی۔

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکائے مدنی مشورہ کی تربیت کے لئے ”گناہوں کی نحوست اور نیکیوں کی برکتیں“ کے موضوع پر بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے19 جولائی 2023ء کو لاہور سے کراچی جانے والی اسپیشل ٹرین اور 9، 10، 11 محرم الحرام کے مدنی قافلوں میں زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کے اہداف دیئے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے اُن کی تربیت کی۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتداء میں رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام، ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع اور رسالہ مطالعہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ایک ماہ کے مدنی قافلوں بالخصوص محرم الحرام کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی اور آئندہ کے اہداف دیئے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)