دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور تنظیمی
کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ان دنوں ساؤتھ افریقہ کے دورے پر ہیں۔
ساؤتھ
افریقہ کے مختلف ممالک کا سفر کرتے ہوئے 14 جولائی 2023ء کو نگرانِ شوریٰ مولانا
حاجی محمد عمران عطاری، رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور دیگر عاشقان
رسول کے ہمراہ ملاوی پہنچے۔
ملاوی
(Malawi)
پہنچنے پر بلنٹائر (Blantyre) میں 16 جولائی 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں
مسلم اور غیر مسلموں نے شرکت کی۔ نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی تعلیمات کے
متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے غیر مسلموں کو اسلام قبول کرنے کی دعوت پیش کی۔
اجتماع
کے بعد نیکی کی دعوت اور اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر 1138 غیر مسلموں نے اسلام
قبول کرلیا۔ نگران شوریٰ نے غیر مسلموں کو کلمہ طیبہ پڑھاکر دائرہ اسلام میں داخل
کرلیا۔ مبلغین دعوت اسلامی نے نیو مسلمز
کے اسلامی نام بھی رکھے جبکہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے ان کے لئے عقیدہ توحید و
رسالت، نماز، وضو، غسل اور دیگر بنیادی تعلیمات سکھانے کا اہتمام کیا جائیگا۔
خوشی
کے اس موقع مفتی عبد النبی حمیدی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی ، رکنِ شوریٰ
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، نگران ملاوی مولانا محمد عثمان عطاری مدنی اور دعوت
اسلامی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔