ایگریکلچر
اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت پاکپتن میں
مختلف شخصیات سے ملاقاتیں

12
جولائی 2023ء کو رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام نگران شعبہ محمد ناصر عطاری
نے ذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ پاکپتن
میں مختلف شخصیات( ڈاکٹر لیاقت علی عطاری ، بھٹی پولٹری سروسز کے CEO غلام رسول بھٹی ، پیسٹی سائیڈ، فرٹیلائزرز، گلف
ڈیری فارم آنراور زرعی کمیشن شاپس آنر سمیت
یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ غلہ منڈی پاکپتن
برانچ کے مینیجر ملک شوکت علی) سے ملاقاتیں کیں ۔
دورانِ
ملاقات نگران شعبہ محمد ناصر عطاری نے شخصیات کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ
جات سمیت بالخصوص شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کا تعارف کروایا اور انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے خوشی کاظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا۔
آخر میں اسلامی بھائیوں نے اتھارٹی پرسنز کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ
کرنے کی دعوت دی اور
وہاں ہونے والے 3 دن کے نماز کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس
پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شیر
نواب عطاری ساہیوال ڈویژن،رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

13
جولائی 2023ء بروز جمعرات کھارادر پنجابی
کلب میں دعوت اسلامی کے رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈپیارٹمنٹ کے تحت سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں گڈز آنر اور ٹرک مالکان نے شرکت کی ۔
معلومات
کے مطابق سٹی ذمہ دار مولانا محمد ذیشان عطاری مدنی نے ’’تکبر‘‘ کے موضوع
پر بیان کیا اور اس سے بچنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز شرکاکو دعوت اسلامی کاتعارف کرواتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں آنے اور مدنی
قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر شخصیات نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع
پر رابطہ برائے ٹرانسپورٹ سینٹرل ذمہ دار عبد الوہاب عطاری بھی موجود تھے۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

خیر
خواہی اُمّت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ چشتیاں
میں 8 ، 9 ،10 جولائی 2023ء بروز ہفتہ ،
اتوار ،پیر تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ بہاولنگر کے عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
معلم
محمد عامر عطاری اورمولانا محمد انیس
عطاری مدنی نے شعبہ روحانی علاج کورس میں
شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں
تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف
امور پر رہنمائی کی ۔
دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے ا س کی احتیاطیں بیان کی اور
شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کو
کرنے کا ذہن دیا اور غمخواری اُمت کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ:
سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

شعبہ
رابطہ بالعلماء دعوت اسلامی کے تحت جامعہ
اکبریہ نقشبندیہ حاجی چاند منڈی احمدآباد میں فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں 295 سے زائد طلبۂ کرام اورمدرسے
کے اساتذہ بشمول مہتمم صاحب شریک ہوئے۔
اس
کورس میں مبلغ دعوت اسلامی نے نماز کے شرائط
، فرائض اور واجبات سکھائے نیز مقامی شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

اوکاڑہ
میں سید بہاؤالدین گیلانی المعروف دم میراں
لعل پاک بہاول شیر قلندر کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر شعبہ مزارات اولیا کے
تحت مزار شریف پر قرآن خوانی کا سلسلہ کیا گیا۔
مدرسۃ
المدینہ کے بچوں نے مزار شریف پر قراٰن پاک کی تلاوت کی جبکہ مبلغین دعوت اسلامی نے وہاں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے جس میں زائرین
کو وضو، نماز اور غسل کے فرائض سکھائے نیز
گونگے بہرے افراد کو اسپیشل پرسنز ذمہ دار اسلامی بھائی نے سائن لینگویج میں وضو اور نماز کا طریقہ بھی بتایا
۔(رپورٹ:
شعبہ مزارات اولیاء ساہیوال ڈویژن دعوت اسلامی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مرید
کے کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں یوم ِتلاوتِ
قرآن پاک کا سلسلہ
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے تحت مرید کے میں 13 مئی 2023ء بروز جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں دور و نزدیک سے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ملک الموت علیہ
السلام
کے واقعات‘‘ کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے حاضرین کو موت اور قبرو آخرت کی فکر کرنےکا ذہن دیا ۔
بیان کے بعد اجتماع پاک میں امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دامت
برکاتہم العالیہ
کے عطا کردہ شیڈول کے مطابق قاری صاحب نے قرآن
پاک کے 1 پارے کی تلاوت بھی کی۔ذکر،دعا اور صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام
ہوا۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن پاکستان کے نگران حاجی مشکور عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں
مظفر آباد ڈویژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نگران کشمیر مشاورت سید جنید عطاری،
ڈسٹرکٹ نگران مظفر آبادقاضی شعیب عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران وادی نیلم سے ملاقات کی۔
حاجی
مشکور عطاری نے مدنی قافلے کے حوالے سے ذمہ داران سے مشاورت کی اور انہیں اپنے
اپنے ڈویژن و ڈسٹرکٹ سے ہر ماہ تین ، 12 دن، ایک ماہ اور 12 ماہ کے لئے عاشقان
رسول کو مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا اور اہداف دیئے۔
فیضانِ مدینہ برنالہ کشمیر میں تحصیل برنالہ کے ذمہ
داران کا ماہانہ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے تحت 10 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ برنالہ کشمیر کا ماہانہ
مدنی مشورہ ہوا جس میں برنالہ کے ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران اور شعبہ جات کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔
ڈویژن
مشاورت نگران سید ریاض عطاری نے شرکا کی
تربیت کرتے ہوئے انہیں عاشقانِ رسول کو مدنی قافلے میں سفر کروانے، 12 دینی کاموں
میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا ذہن دیا۔
فیضانِ مدینہ میر پور کشمیر میں ڈویژن میر پور
مشاورت کا ماہانہ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے تحت 8 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میر پور کشمیر میں ڈویژن
میر پور مشاورت کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران اور
شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
ڈویژن
مشاورت نگران سید ریاض عطاری نے شرکا کی
کی تربیت کرتے ہوئے انہیں عاشقانِ رسول کو مدنی قافلے میں سفر کروانے، 12 دینی
کاموں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا ذہن دیا۔

پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ایمسٹرڈیم (Amsterdam)
کی
مسجد فرید الاسلام میں ماہانہ تعلیمی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان
رسول نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو وضو، غسل اور نماز کے مسائل
بتاتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی ۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 11 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ روٹر ڈیم (Rotterdam)
میں
تربیتی سیشن اور میٹنگ کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ
یورپ اُسید رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کو فروغ دینے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی
اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کا ذہن دیا۔
فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں جامعات المدینہ خیبر
پختونخوا کے ناظمین و مفتشین کا مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت12 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضان
مدینہ جی الیون اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعات المدینہ خیبر
پختونخوا کے ناظمین، جدول ناظمین اور مفتشین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اراکینِ
شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی
تعلیمی و تنظیمی اعتبار سے رہنمائی کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ اراکینِ شوریٰ نے اچھی کارکردگی پر اسلامی
بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔