دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت12 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جی الیون اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعات المدینہ خیبر پختونخوا کے ناظمین، جدول ناظمین اور مفتشین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تعلیمی و تنظیمی اعتبار سے رہنمائی کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ اراکینِ شوریٰ نے اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت 11 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جی الیون اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعات المدینہ راولپنڈی ڈویژن کے ناظمین، جدول ناظمین اور مفتشین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے تعلیمی و تنظیمی اعتبار سے شرکا کی رہنمائی کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

رکن شوریٰ نے اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے تحت افریقی ملک بوٹسوانا کے سٹی گیبرون میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بوٹسوانا  اور اس کے اطراف مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد بالخصوص بزنس کمیونٹی سے وابستہ عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

سنتوں بھرے اجتماع میں رکنِ شوری مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے درودِ پاک کی فضلیت بیان کرتے ہوئے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کی جبکہ سنتوں بھرے اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اپنی اولاد کی دینی ماحول کے مطابق تربیت کرنے اور ایمان کی حفاظت کرنے کی ترغیب دی،دورانِ بیان نگران شوریٰ نے مسلمانوں کو تکالیف پہنچانے اور اسکی غیبت کرنے سے بچنے کا بھی ذہن دیا۔

نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ جنت میں صرف وہی جائے گا جو دنیا سے ایمان سلامت لے کر گیا، جو اپنا ایمان ضائع کر بیٹھا اس کے لئے جنت نہیں بلکہ وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جہنم میں رہے گا۔ شیطان تو پوری کوشش کرتا ہے کہ کسی طرح مسلمان کا ایمان برباد کرے جبکہ ہماری توجہ یہ ہونی چاہئے کہ ہم اپنا ایمان سلامت لیکر دنیا سے جائیں۔

دورانِ اجتماع نگرانِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل کرکے امیرِ اہلِ سنت کا مریدبنایا اور اجتماعِ میں شریک عاشقانِ رسول سے ملاقات بھی کی۔( رپورٹ : محمود عطاری)

گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جھنگ سٹی ہلال احمرہسپتال(Hilal-e-Ahmer Hospital Jhang City) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سینئر طبیب حکیم اظہر خان سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حکیم اظہر خان سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جھنگ میں فری طبی کیمپ لگانے کے لئے تبادلۂ خیال کیا جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے حکیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 12 جولائی 2023ء بروز بدھ بہاولپور ڈویژن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں جامعۃالمدینہ بوائز بہاولپور کےناظمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار بھی موجود تھے۔

نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف عطاری نے خود کفالت کے حوالے سے کلام کیا نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی جس پر ناظمین نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے  تحت 10 جولائی 2023ء بروز پیر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ضلع بھمبر، کشمیر میں زیرِ تعمیر قراٰن محل کا وزٹ کیا اور محلے کی انتظامیہ و شخصیات سے ملاقات کی۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار حاجی رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اوراقِ مقدسہ کا ادب کرنے اور ان کے تحفظ کے لئے نئے بکسز لگانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے قراٰن محل کی تعمیرات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اہلِ علاقہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


11 جولائی 2023ء بروز منگل دینی کاموں کے سلسلے میں شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ داران نے بحریہ ٹاؤن کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹاؤن نگران سیّد رفاقت شاہ عطاری اور شعبہ مدنی کورسز کے ٹاؤن ذمہ دار زین العابدین عطاری کے ہمراہ میٹنگ کی۔

اس موقع پر شعبے کے سٹی ذمہ دار محمد صابر عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار قاری ناصر عطاری نے مختلف مقامات پر جزوقتی کورسز کے آغاز کی پلاننگ پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ ماہِ اگست 2023ء میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس (رہائشی) کا آغاز کرنے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہی دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز کچہری اور راولپنڈی کینٹ ٹاؤن کے سب ٹاؤن و UC نگران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا فالو اپ لیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے اسلام آبا دمیں ہونےوالے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی گاڑیوں میں اضافہ کرنے کے متعلق اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری معاون رکن شوری حاجی وقار المدینہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز 12 دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سٹی اور راجہ بازار ٹاؤن راولپنڈی کے سب ٹاؤن و UC نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے اسلام آباد کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی گاڑیوں میں اضافہ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر شرکا اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری معاون رکن شوری حاجی وقار المدینہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دینی و دنیاوی معاملات میں  لوگوں کی مدد کرنے اور انہیں بااخلاق بنانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے فیز اور سیکٹر نگران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے 13 جولائی 2023ء کو اسلام آباد کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ترغیب دلائی اور اہداف دیئے۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری معاون رکن شوری حاجی وقار المدینہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اسلام آباد میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے گزشتہ روز ایک میٹنگ ہوئی جس میں زون 5 اسلام آباد کے UC نگران اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دورانِ میٹنگ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے ذمہ داران کی کارکردگی کاجائزہ لیا نیز 13 جولائی 2023ء کو اسلام آباد کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کو اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری معاون رکن شوری حاجی وقار المدینہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں زون 2 اسلام آباد کے ایریا اور سیکٹر نگران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی دینی کاموں کے اعتبار سے تربیت کی اور 13 جولائی 2023ء کو اسلام آباد کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری معاون رکن شوری حاجی وقار المدینہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)