ساجد علی (درجۂ خامسہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم
سادھوکی لاہور،پاکستان)
حضرت ایوب علیہ
السلام مالدار،مضبوت جسم اوراولادوالےتھےان کے پاس بہت سے قسم قسم کے جانور تھے
کھیتیاں باغات
وغیرہ تھےاولاد بیویاں لونڈیاں غلام اور مال و متاع سبھی کچھ اللہ کادیاموجود تھا.
(ابن ابی حاتم،167) وَ اَیُّوْبَ اِذْ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَسَّنِیَ
الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ (سورہ الانبیاء (آ یت83) ترجمۂ کنز الایمان :اور ایوب کو جب اس نے ا پنے
رب کو پکارا کہ مجھے تکلیف پہنچی اور تو سب مِہر والوں سے بڑھ کر مِہر والا ہے۔
وَ اذْكُرْ عَبْدَنَاۤ اَیُّوْبَۘ-اِذْ نَادٰى
رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الشَّیْطٰنُ بِنُصْبٍ وَّ عَذَابٍ(سورہ ص آ یت41) ترجمۂ کنز الایمان: اور یاد
کرو ہمارے بندہ ایوب کو جب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ مجھے شیطان نے تکلیف اور ایذا
لگادی۔
وَهَبْنَا
لَهٗۤ اَهْلَهٗ وَ مِثْلَهُمْ مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنَّا وَ ذِكْرٰى لِاُولِی
الْاَلْبَابِ(سورہ ص؛اوَهَبْنَا لَهٗۤ اَهْلَهٗ وَ مِثْلَهُمْ مَّعَهُمْ رَحْمَةً
مِّنَّا وَ ذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ((سورہ ص آ یت43) ترجمۂ کنز الایمان: اور
ہم نے اسے اس کے گھر والے اور ان کے برابر اور عطا فرمادئیے اپنی رحمت کرنے اور
عقل مندوں کی نصیحت کو۔
تفسیر صراط الجنان: حضرت حسن اور حضرت قتادہ
رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ حضرت ایوب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ
وَالسَّلَام کی جو اولاد مرچکی تھی اللہ تعالیٰ نے اس کو دوبارہ زندہ کیا اور اپنے
فضل و رحمت سے اتنے ہی اور عطا فرمائے۔( تفسیرطبری، ص، تحت الآیۃ10۰43 / 590، ملخصاً))
اُرْكُضْ بِرِجْلِكَۚ-هٰذَا مُغْتَسَلٌۢ
بَارِدٌ وَّ شَرَابٌ(سورہ ص آ یت42)
ترجمۂ کنز الایمان: ہم نے فرمایا زمین پر اپنا پاؤں مار یہ ہے ٹھنڈا چشمہ نہانے
اور پینے کو۔ (44 سورہ ص آیت)
ترجمۂ کنز الایمان: اور فرمایا کہ اپنے ہاتھ میں
ایک جھاڑو لے کر اس سے مار د ے اور قسم نہ توڑ بے شک ہم نے اسے صابر پایا کیا اچھا
بندہ بے شک وہ بہت رجوع لانے والا ہے۔