دعوتِ اسلامی  جہاں مسلمانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کر رہی ہے وہیں غیر مسلموں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اسلام کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے میں مصروفِ عمل ہے۔

اسی سلسلے میں گزشتہ روز اسٹچفورڈ برمنگھم UK میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کوشش سے ایک غیر مسلم نے اپنے سابقہ مذہب سے تائب (توبہ)ہو کر اسلام قبول کر لیا۔

معلومات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسلام قبول کرنے والے اسلامی بھائی کا نیا نام محمد عثمان رکھا اور انہیں دینِ اسلامی کے بارے میں ابتدائی چند اہم باتیں بتائیں۔اس موقع پر نگرانِ ویلز UK حاجی سیّد فضیل رضا عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  تحت صوبہ خیبرپختونخواہ میں قائم جامعۃُ المدینہ بوائز کے ناظمین کا مدنی مشورہ اسلام آباد میں موجود مدنی مرکز فیضان مدینہ G-11میں ہوا۔

مدنی مشورے میں اراکینِ شویٰ حاجی اسد عطاری مدنی اور حاجی یعفور رضا عطاری نے جامعۃ المدینہ بوائز کے تعلیمی نظام کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کے حوالے سے ناظمین کی مختلف موضوعات پر تربیت فرمائی اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 9 جولائی 2023ء کو واہ کینٹ میں شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں واہ کینٹ ٹیکسلا ،مری ،کوٹلی ستیاں، چک بیلی خان ،گجرخان اور کہوٹہ کے تحصیل نگرانوں اور شعبہ جات کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ ڈسٹرکٹ مشاورت لیاقت عطاری نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے دینی کام کو مزید بہتر کرنے کے بارے میں اسلامی بھائیوں کو نکات فراہم کئے نیز 18 جولائی 2023ء کو 1ماہ اور 12دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔ (رپورٹ : محمدبلال راولپنڈی سٹی و ڈسٹرکٹ ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


11 جولائی 2023ءکو اقبال ٹاؤن لاہور کی یو سی اعوان ٹاؤن میں  شعبہ مدنی کورسز ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری مدنی نے اسکول اونرز سے ملاقاتیں کیں ۔

دورانِ ملاقات محمد ابوبکر عطاری مدنی نے اسکول اونرز کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا جس میں بالخصوص شعبہ مدنی کورسز کےتحت ہونے والے دینی کاموں کے متعلق بتایا اور انہیں اپنے اسکول میں فرض علوم پر مشتمل کورسز کروانے کا ذہن دیا۔

کورسز کی دعوت پر اسکول اونرز نے اپنے اسکول اور اکیڈمیز میں بہت جلد شارٹ کورسز کروانے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ   مدنی کورسز کی جانب سے 11 جولائی 2023ء کو لاہور ڈویژن سیدہ آمنہ مسجد میں جاری جز وقتی نمازکورس کے شرکا میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی نے کورس کے شرکا مدنی منو ں کو دینی و اخلاقی تربیت پر مشتمل مدنی پھول دیئے نیز نماز کی شرائط کے حوالے سےتفصیل بتائی ۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ  مدنی کورسز دعوت اسلامی کی زیرِ اہتمام بحریہ ٹاؤن کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔ سٹی ذمہ دار صابر عطاری نے مختلف مقامات پر کورسز کروانے کے حوالے سے شرکا سے تبادلہ خیال کیا اور باہمی مشاورت سے اہداف طے کئے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ملیر میں 21 جولائی 2023ء سے 21 دن پر مشتمل رہائشی فیضانِ نماز کورس کی تاریخ بھی مقرر کی گئی ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


11 جولائی 2023ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نارووال میں شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغان کے معلمین کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا ابرار عطاری مدنی اور تحصیل نگران محمد عبدالستار عطاری نے دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے نیز سابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغان تحصیل و ضلع نارووال، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کی جانب  سے 9 جولائی2023ء کو کراچی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں تعویذات اوراد عطاریہ دینے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق اس نشست میں بستہ ذمہ داران کو تعویذات و اوراد عطاریہ کی دہرائی کروائی گئی نیز 12 دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے رہنمائی بھی کی گئی جبکہ استخارہ دہرائی نشست میں یاسر علی عطاری نے شرکا کو استخارہ کرنے کے حوالے سے مختلف اپڈیٹس اور احتیاطیں بیان کیں۔(رپورٹ: یاسر علی عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


نیکی کی دعوتِ عام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ جہلم کےذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتداء تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوئی اور اسلامی بھائیوں نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے جہلم میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو نئے اہداف بھی دیئے اوردیگر کئی اہم امو رپر مشاورت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کی۔(رپورٹ:عابد عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے اراکین ان دنوں نگرانِ شوریٰ  مولانا حاجی محمد عمران عطاری کے ہمراہ ساؤتھ افریقہ کے سفر پر ہیں۔

اس دوران فیضانِ مدینہ فورڈسبرگ جوہانسبرگ حاضری کے موقع پر اراکینِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی۔

حاجی محمد اطہر عطاری کا کہنا تھا کہ امیرِ اہل ِسنت دامت برکاتہم العالیہ نے جدول دیا ہے کہ زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ 12 ماہ اور ایک سال میں ایک ماہ جبکہ ہر ماہ کم از کم تین دن کے لئے مدنی قافلے میں سفر کو اپنا معمول بنائیں اور دنیا بھر میں سنتوں کو عام کریں۔( رپورٹ : محمود عطاری)

ساؤتھ افریقہ  کے سٹی پریٹوریا کے علاقے لوڈیم میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف شعبہ جات و بزنس کمیونٹی سے وابستہ اسلامی بھائیوں سمیت عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ شوری مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کونیکیاں کرنے اور فکر ِآخرت کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے علم دین سیکھنےکاذہن دیا اور اس کے لئے فیضان آن لائن اکیڈمی میں داخلہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔ دوسری جانب لوڈیم پریٹوریا سے نگرانِ شوریٰ کااسلامی بھائیوں کے ہمراہ دوسرے افریقی ملک بوٹسوانا کی جانب روانگی کا سلسلہ ہوا، اس موقع پر نگرانِ شوری مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے جدول سے متعلق آگاہ کیا۔( رپورٹ : محمود عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ فورڈسبرگ میں قائم  مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مفتی عبدالنبی حمیدی ،اراکینِ شوری مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری سمیت ساؤتھ افریقہ مشاورت کے اسلامی بھائیوں اور دیگر عاشقان رسول کی شرکت ہوئی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شوری ٰمولانا حاجی محمد عمران عطاری نے دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے حوالےسے رہنمائی کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو ساؤتھ افریقہ میں دینی کام بڑھانے اور مزید بہتری لانے کے لئے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی۔

دوسری جانب جوہانسبرگ میں ہی بزنس کمیونٹی سے وابستہ شخصیت کے گھر نگرانِ شوریٰ و دیگر اسلامی بھائیوں کی تشریف آوری ہوئی۔اس موقع پر نگرانِ شوریٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:ایسے ہزاروں عاشقا نِ رسول ہیں جن کا جذبہ ہوتا ہے کہ ہمیں اپنے کاروبار یا دیگر کام کے دوران دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ہاتھ بٹانے کا موقع ملے ۔

نگرانِ شوریٰ نے ان تمام عاشقا نِ رسول کو پیغام دیا جو دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ساتھ دینا چاہتے ہوں تو وہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر موجود والنٹرین آئی کان کا وزٹ کریں اور وہاں اپنے شعبے سے متعلق تحریر کردیں تو ان شاء الکریم آپ کو آپ کے پروفیشنل کے مطابق دینی کاموں میں ساتھ دینے کا موقع مل جائے گا۔( رپورٹ : محمود عطاری)