7 جنوری 2024ء کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمدعمران عطاری سلمہ الباری دینی کاموں کے سلسلے میں سویڈن کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے ذمہ داران کو ”فیضانِ قراٰن کلچرل سینٹر“ بنانے کا ہدف دیا تھا۔

اس ہدف کو پورا کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت سویڈن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بھرپور کوششیں کیں جس کی بدولت 5 ماہ کے قلیل عرصے میں 8 جون 2024ء کو مالمو شہر میں ” فیضانِ قرآن کلچرل سینٹر“ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی سعادت حاصل کی۔

افتتاحی تقریب کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھی گئی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔آخر میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا کروائی۔(رپورٹ: محمد رضوان حسین عطاری، رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ سویڈن و ڈویژن نگران مالمو، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)