دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس  کی سیکنڈری کلاسز کی 11 کتابیں پاکستان کے قومی نصاب کے تحت منظور ہوچکی ہیں ۔ ان میں اسلامیات کی درسی کتب کا سلسلہ راہ اسلام ، روشن سفر اردو سلسلہ ، Unique Mathematics اورSmart ICTکی کتابیں شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں قومی نصاب (National Curriculum)کے نفاذ کے بعد پچھلے سالوں میں دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کی پری پرائمری اور پرائمری کی 70نصابی کُتُب پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ(PCTB) سے منظور ہوچکی ہیں۔ ان میں اُردو خوش خطی، واقفیت عامہ اور Dynamics English کی کتابیں بھی شامل ہیں نیزیہ درسی کتابیں دیدہ زیب ٹائٹل،معیاری کاغذاور عمدہ طباعت سے مزین ہیں۔

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کا ایک اہم ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس گزشتہ سالوں میں 150سے زائد درسی کتابیں شائع کرچکا ہے۔ یہ کتابیں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم اور فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے علاوہ دیگر پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بھی پڑھائی جارہی ہیں۔

ان درسی کتابوں کی تیار ی میں بچوں کی نفسیات اور ان کی ذہنی سطح کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔ طلبہ کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کی بہتری کے لئے دینی، اخلاقی ،ذہنی ، تعلیمی ،ادبی اور جسمانی سرگرمیاں خصوصیت کے ساتھ شامل کی گئی ہیں ۔

مذکورہ کتابوں کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ماہرین کی زیرِ نگرانی تیار ہونے کے بعد علما بورڈ ان تمام کُتُب پر نظر ثانی کرتا ہے جس میں ان کُتُب کو عقائد، کفریہ عبارات، اخلاقیات اورفقہی مسائل وغیرہ کے حوالے سے حتی الامکان چیک کیا جاتا ہے اور اس بات کا بغور جائزہ لیا جاتا ہے کہ ان کُتُب کا متن ،تصاویراور کوئی بھی سرگرمی اسلامی تعلیمات و روایات کے منافی نہ ہوں۔

دعوت اسلامی کے ذمے داران اپنے علاقوں کے اسکولز میں ان کُتُب کو لگواکر امت مسلمہ کے نونہالوں کی بہترین تربیت میں اپنا کردار اداکرسکتے ہیں۔کتابیں حاصل کرنے کے لئے0313-2626037 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔( رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)