دعوت ِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز صوبہ سندھ کی نوابشاہ ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں صوبہ سندھ کی صوبائی نگران ، نوابشاہ ڈویژن کی ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی سعادت حاصل کی ۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور ڈسٹرکٹ نگران کا کارکردگی شیڈول سمجھایا نیز تقرریاں
مکمل کرنے اور سفرِ شیڈول بنانے کے متعلق ترغیب دلائی ۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا
بھر میں 80سے زائد شعبہ جات کے ذریعے تقریباً 313 ذیلی شعبوں میں دینِ متین کی
خدمت کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔
انہیں شعبہ جات میں سے ایک شعبہ مکتبۃ المدینہ
بھی ہے جو ملک و بیرونِ ملک میں اسلامی تعلیمات کی اشاعت کا سلسلہ احسن انداز میں
کر رہا ہے۔
شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ
ملک عرب شریف، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، ساؤتھ افریقہ، سینٹرل افریقہ، ساؤدرن
افریقہ، یوکے، یورپین یونین اور نارتھ امریکہ
کی مئی 2023ء کی کارکردگی ملاحظہ کریں:
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
میں لگائے گئے اسٹال کی تعداد: 551
٭اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ بالغات میں لگائے
گئے اسٹال کی تعداد :85
٭ماہانہ ڈویژن سطح پر سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں لگائے گئے اسٹال کی تعداد : 82
٭دارالسنہ للبنات میں لگائے گئے اسٹال کی
تعداد:01
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ ریجن کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں مختلف سطح کی دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوتِ اسلامی نے دعوتِ اسلامی کے تحت
ساؤتھ افریقہ میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
کا جائزہ لیا نیز نیومسلم کے ماہانہ سنتوں بھرے اجتماعات کی پلاننگ پر مشاورت کی۔
بعدازاں مبلغہ دعوتِ اسلامی نے نصاب کا ٹیسٹ
دینے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن ساز کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
گجرات
: مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ کا مدنی مشورہ
شعبہ
تحفظ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے 22 جون 2023ء بروز جمعرات گجرات جہانگیر روڑ پر قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور سٹی ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں نگران شعبہ شاہ نواز عطاری نے اسلامی بھائیوں سے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انھیں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی پھول پڑھ کر سنائے اور آئندہ کے لئے اہداف دیئے نیز اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف پیش کئے اور حوصلہ افزائی بھی کی۔(رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ گوجرانوالہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ کراچی میں ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کا 2دن پر مشتمل سنتوں بھرا اجتماع
17،
18 جون 2023ءکو دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب اور کراچی کے ٹرانسپورٹ سے
وابستہ افراد نے شرکت کی ۔
2 دن
پر مشتمل اجتماع میں شرکا کو کفن دفن کورس کروایا گیا
اور دیگر مبلغین دعوتِ اسلامی سمیت بالخصوص مرکز ی مجلسِ شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری نے ٹرانسپورٹ
سے تعلق رکھنے والے افراد کی تربیت کی
۔
علاوہ ازیں جانشین امیر اہل ِ سنت دامت برکاتہم العالیہ نے بھی شرکا میں سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ
حاضرین نے آپ سے ملاقات کی سعادت بھی حاصل کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت 25جون
2023ء کوبہاولپور سٹی کے تاجر محمد نوید
عطاری کے والد محترم کی وفات پر نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار احمدرضا عطاری،شعبہ
رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار محمد اقبال
عطاری اور یوسی نگران حافظ امجد عطاری کے ساتھ
ان کے گھر جا کر تعزیت کی ۔
دوران
ِگفتگو نگران بہاولپور ڈویژن نے لواحقین سے ہمدردی کا
اظہار کیا اور مرحوم کے لئے ایصال
ثواب و دعا ئے مغفرت کروائی ۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
مدینہ بہاولپور میں کھالوں کے گودام کے
انتظامی معاملات کے متعلق مدنی مشورہ
24جون2023ء کو بہاولپور سٹی میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں کھالوں کے
گودام کے انتظامی معاملات کے متعلق مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں فنانس ذمہ دار محمد عرفان عطاری ،گودام
نگران ،سپر وائزر و دیگر گودام مجلس کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
ڈویژن مشاورت کے نگران ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری نے کھالوں کی حفاطتی تدابیر سے متعلق اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول
دیئے جس میں شفٹ وائز کاموں کی تقسیم کاری
کرنے کا ہدف دیا ۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا
ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
24جون
2023ء کو بہاولپور سٹی میں ڈویژن مشاورت کے نگران ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری نے ڈویژن شعبہ رابطہ و فنانس ذمہ داران کے ہمراہ نگران یوسی
مشاورت ماسٹر عبدالحمید عطاری کی طبیعت ناسازی کے باعث ان کے گھر جاکر عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائے صحت کروائی ۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ضلع
اٹک میں مدنی
مرکزفیضان مدینہ مسجد افتتاح
کے موقع پر ایصال ثواب اجتماع
پچھلے
دنوں ضلع اٹک میں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ مسجداسحاق کےافتتاح کے موقع پر ایصالِ
ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول وعلما ئے کرام نے شرکت کی۔
اس
موقع پر ڈویژن ذمہ دار خالد عطاری مدنی نے
بیان کیا جس میں دعوتِ اسلامی کے دینی
وفلاحی کاموں سے متعلق بتایا اور نیکی کی
دعوت دیتے ہوئے سامعین کو ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر انھوں نے نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔آخرمیں مرحوم قاری محمداسحاق قادری صاحب کے لئے ایصال ثواب و دعائے مغفرت کروائی گئی۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
شعبہ رابطہ برائے دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کا دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز کوئٹہ میں موجود اسپیشل برانچ کے ہیڈ آفس کاشیڈول رہا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل برانچ
کے ہیڈ کواٹر میں اسٹیبلشمنٹ برانچ اور جنرل برانچ سمیت دیگر برانچز کا وزٹ کیا
نیز مختلف امور افسران سے مشاورت کی۔
بعدازاں ذمہ داران نے S.S.P سیکورٹی سردار حسن موسی خیل سے ملاقات کرتے
ہوئے عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی
کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو
کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
خاران ڈسٹرکٹ کے ایس ایس پی محمود احمد نوتیزئی سے اُن کے آفس
میں ملاقات
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے
سلسلے میں خاران ڈسٹرکٹ کے S.S.P محمود احمد نوتیزئی سے اُن کے آفس میں
ملاقات کی۔
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں پیرنٹ
مینجمنٹ میٹنگ کا انعقاد
تعلیمی اداروں میں پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ ٹیچرز
اور والدین کے مابین بہتر تعلقات کا ایک ذریعہ ہے۔ پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ کےذریعے
والدین کو طلبہ کی تعلیمی کیفیت ، حاضری ،رزلٹ اور ہم نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا
جاتا ہے ۔ طلبہ کے تعلیمی مسائل کا حل تلاش کیا جاتا ہے۔ٹیچرز والدین کو طلبہ کی
تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کے مشورےدیتے ہیں ۔اس کے ساتھ تعلیمی عمل میں والدین
کی تجاویز اور ان کے مشورے بھی نوٹ کئے جاتے ہیں۔
گزشتہ روز دارالمدینہ فیصل آباد ،ساہیوال ،پاک
پتن،عارف والا،اوکاڑہ ، سمندری اورجھنگ
کےکیمپسز میں پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگز کا انعقاد ہوا۔ ان پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگز میں
دعوتِ اسلامی کے تنظیمی ذمے داران نے شرکت کی اور بیانات میں نیکی کی دعوت نیز
دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی ۔
ڈویژنل
ہیڈز نےوالدین کو دارالمدینہ کےتعلیمی
نظام سے آگاہ کیا ۔ والدین کو تعلیمی عمل
میں بچے کی دلچسپی،رویہ اور دینی تربیہ سے
بھی آگاہ کیا گیا۔ انہیں پری اسکولنگ سے متعلق خصوصی رہنمائی فراہم کرنے کے علاوہ
گھروں میں پری پرائمری کی سرگرمیاں کروانے سے متعلق مفید مشورے دیئے گئے۔ آخر میں والدین
نے ایجوکیشنل اسٹاف سے اپنے امور کے حل کے لئے سوالات بھی کئے۔ (رپورٹ: غلام محی الدین
ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس
کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)