دعوتِ اسلامی کے تحت ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ فورڈسبرگ میں قائم  مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مفتی عبدالنبی حمیدی ،اراکینِ شوری مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری سمیت ساؤتھ افریقہ مشاورت کے اسلامی بھائیوں اور دیگر عاشقان رسول کی شرکت ہوئی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شوری ٰمولانا حاجی محمد عمران عطاری نے دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے حوالےسے رہنمائی کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو ساؤتھ افریقہ میں دینی کام بڑھانے اور مزید بہتری لانے کے لئے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی۔

دوسری جانب جوہانسبرگ میں ہی بزنس کمیونٹی سے وابستہ شخصیت کے گھر نگرانِ شوریٰ و دیگر اسلامی بھائیوں کی تشریف آوری ہوئی۔اس موقع پر نگرانِ شوریٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:ایسے ہزاروں عاشقا نِ رسول ہیں جن کا جذبہ ہوتا ہے کہ ہمیں اپنے کاروبار یا دیگر کام کے دوران دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ہاتھ بٹانے کا موقع ملے ۔

نگرانِ شوریٰ نے ان تمام عاشقا نِ رسول کو پیغام دیا جو دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ساتھ دینا چاہتے ہوں تو وہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر موجود والنٹرین آئی کان کا وزٹ کریں اور وہاں اپنے شعبے سے متعلق تحریر کردیں تو ان شاء الکریم آپ کو آپ کے پروفیشنل کے مطابق دینی کاموں میں ساتھ دینے کا موقع مل جائے گا۔( رپورٹ : محمود عطاری)