علمِ دین حاصل کرنے کا ایک ذریعہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرناہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف مقامات پروقتاً فوقتاً  منعقد ہوتے رہتے ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت ہر جمعرات کو دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا جاتا ہے نیز مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات کرتے ہوئے حاضرین کو دینِ اسلام کی تعلیمات اور واقعات کے بارے میں بتاتے ہیں۔بعدِ بیان ان اجتماعات میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے اعلانات، ذکر اور رقت انگیز دعا کا سلسلہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 13 جولائی 2023ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد کے ہفتہ وار اجتماع میں شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مدظلہ العالی،جامع مسجد فیضانِ جیلان کلفٹن بلاک 8 کراچی کے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری اور جامع مسجد رضا کورنگی 4 نمبر کراچی کے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں خود بھی شرکت کریں اور دیگر اسلامی بھائیوں کو شرکت کرنے کی ترغیب دلائیں۔

واضح رہے کہ حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں ہونے والا دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا جس کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریباً 8:00 بجےتلاوتِ قراٰن سے ہوگا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)