دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں SP نسیم حیات (اسپیشل برانچ سندھ) سے اُن دفتر میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ رابطہ برائے شخصیات حافظ قربان رضا عطاری اور کراچی سطح کے ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری نے SP نسیم حیات سے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں ذمہ داران کی جانب سے SP کو مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ کنزالعرفان فی ترجمۃالقراٰنتحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےتحت پچھلے دنوں لاڑکانہ سٹی کے جامعۃالمدینہ بوائز میں اشاروں کی زبان کورس کا انعقاد کیا گیا طلبۂ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کو اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور نابینا افراد) سے گفتگو کرنے کا طریقہ ٔ کار سکھاتے ہوئے اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔

معلومات کے مطابق 22 جون 2023ء بروز جمعرات اس کورس کے مکمل ہونے پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکائے کورس کی حوصلہ افزائی کی گئی اور اُن کے درمیان اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں الکلیۃ الغوثیہ للبنات راولپنڈی کے مہتمم مولانا صاحبزادہ مفتی حبیب احمد الازہری صاحب بیمار تھے جس پر شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُن کی عیادت کی۔

اس دوران ذمہ داران میں موجود مولانا قاری ثاقب محمود عطاری مدنی، قاری شوکت عطاری، حاجی رانا سلیم عطاری اور محمد نواز جدون عطاری نے مفتی صاحب کے لئے دعائے صحت کروائی۔

مفتی صاحب نے مدنی چینل کے پروگرام ”کھلے آنکھ صل علی کہتے کہتے“ سمیت دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مفتی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے روحانی علاج بستے سے تعویذاتِ عطاریہ لینے اور کاٹ کا عمل کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: خالد عطاری مدنی شعبہ رابطہ بالعلماء پنڈی ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کی نمازیں درست کرنے اور انہیں دینی مسائل سکھانے کے لئے پچھلے دنوں پنجاب کے شہر لاہور میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت  فیضانِ نماز کورس کا آغاز کیا گیا جس میں مختلف گریڈ کے افسران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ابتداءًمبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا محمد ابو بکر عطاری مدنی نے وضو و غسل کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نجاستوں کے بارے میں چند ضروری باتیں بتائیں۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو جان بوجھ کر نماز چھوڑنے اور بغیر جماعت کے نماز پڑھنے کی وعید بیان کی نیز انہیں پانچوں نمازیں مسجد کی پہلی صف میں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ پڑھنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ، شعبہ اصلاحِ اعمال اور شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ داران کی تربیت کے سلسلے میں فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں مذکورہ شعبہ جات کے نگران، پاکستان بھر سے مختلف سطح کے ذمہ داران، مدرسۃالمدینہ بالغان کے قاری صاحبان اور پڑھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبوں کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کھالوں کی بکنگ کرنے،قربانی بروشر تقسیم کرنے اور قربانی رسید بکس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے حوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ماں باپ کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے، ان کی خدمت کرنے، ان کا فرمانبردار بننے اور ان سے دعا لینے کی ترغیب دلانے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ ماں باپ کے متعلق واقعات پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہماں باپ کے متعلق واقعات پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے ماں باپ کا فرماں بردارو خدمت گزار بنا اور اُس کو ماں باپ سمیت جنّت الفردوس میں بے حساب داخلہ عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


22جون 2023ء کو بہاولپور سٹی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن جامعۃ المدینہ بوائز کے جدول ناظمین کی شرکت ہوئی ۔

ڈویژن مشاورت کے نگران ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری ، پاکستان سطح کے 12دینی کام جامعۃ المدینہ بوائز کے ذمہ دار مولانا نواز عطاری مدنی اور ناظم اعلیٰ غلام مرتضیٰ عطاری مدنی نے شرکا کو مدنی پھول دیئے ۔

مدنی مشورے میں سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام کے ذریعے کس انداز میں 12دینی کاموں میں بہتری لائی جائے،انہیں ذمہ داریاں دی جائیں تاکہ یہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ اُمتّ مسلمہ کی خیر خواہی کے جذبے اور جو مقصد شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے عطا فرمایا :’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘ اس پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں اہم کردار ادا کریں۔ان مذکورہ باتوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے صوبہ خیبر پختونخوا کے معروف بزرگ حضرت شیخ جنید بابا جی پشاوری رحمۃ اللہ علیہ کے آستانہ پر حاضری دی۔

بعدازاں مفتی نقیب اللہ جنیدی صاحب (دربار سے متصل مسجد کے خطیب و سینئر مدرس تخصص جامعہ جنیدیہ )سے ملاقات کی۔دورانِ ملاقات ذمہ داران نے دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے علمی و دینی کارناموں کے بارے میں آگاہی دی جس پر مفتی نقیب اللہ جنیدی صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز  دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ننکانہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کثیرعاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کےرکن حاجی یعفوررضاعطاری نے 12 دینی کام کرنے کےمتعلق اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔مدنی مشورے کےبعدذمہ داران نے رکن ِ شوریٰ کے ہمراہ ذی الحجۃ الحرام کے براہِ راست نشر ہونے والے مدنی چینل کے مشہور و معروف سلسلے مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


22 جون 2023ء  کو مدنی مرکز فیضان مدینہ پاکپتن میں شعبہ روحانی علاج کے تمام بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ نے بستہ ذمہ داران کو بستوں کو مضبوط کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں بستہ بھرپور انداز میں لگانے کا ذہن دیا نیز ہر ماہ دعائے شفا اجتماع کروانے کا ہدف بھی دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل پیرا ہونے کا عزم مصمم کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مسلمانوں کے عقائد و نظریات   کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کی طرف سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 19،18،17جون 2023ء بروز ہفتہ ، اتوار ، پیر تین دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی معلم محمد عثمان عطاری ( شعبہ روحانی علاج ) نے تربیت کرتے ہوئے تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے اس کی احتیاطیں بیان کیں۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ روحانی علاج دعوت ِاسلامی  کی جانب سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انصاری چوک ملتان میں 19،18،17جون 2023ء بروز ہفتہ ، اتوار، پیر تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلم محمد عامر عطاری اور انیس عطاری ( شعبہ روحانی علاج ) نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی  تربیت کرتے ہوئے انھیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی جبکہ دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز اس کی احتیاطیں بھی بتائیں۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)