بنگلہ دیش کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں کے سلسلے میں ریجن اور ملک نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دورانِ مدنی مشورہ مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے ریجن اور ملک نگران اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی نیز بنگلہ دیش میں مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ گرلز کا آغاز کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بنگلہ دیش کی غیر فعال ذمہ دار اسلامی بہنوں کو فعال بنانے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔