6 جولائی 2023ء بروز جمعرات شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت ریجن سطح کی اسلامی بہنوں کا آن لائن ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں آسٹریلیا، نیپال، موزمبیق، ساؤتھ افریقہ، ساؤتھ کوریا اور بنگلہ دیش کی ذمہ داران شریک ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شعبے کی کاکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے اور شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔

دورانِ مدنی مشورہ شرکا میں سے ذمہ دار اسلامی بہن نے آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں شعبہ کفن دفن للبنات کے دینی کام شروع کروانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔