
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نیکی کی دعوت عام کرنے
اور سنتوں کی ترویج و اشاعت کے سلسلے میں ساؤتھ افریقہ پہنچے، جوہانسبرگ کے انٹرنیشنل
ائیرپورٹ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا ۔
اس موقع پر نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نےجمعہ کی مبارکباد دیتے ہوئے
ساؤتھ افریقہ سمیت دیگر ممالک کے سفر کے حوالےسے گفتگو فرمائی۔
دوسری جانب جوہانسبرگ کے علاقے روبرٹ شم میں
قائم فیضانِ عطار مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نگرانِ شوری ٰ نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں
کے ہمراہ صلوة وسلام پڑھا پھرعاشقان رسول
نے نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری سے ملاقات کی۔
.jpeg)
8 جولائی 2023ء بروز ہفتہ سینئر سیکیورٹی آفیسر راؤ صنوبر کی صوبۂ پنجاب
پاکستان کے شہر ملتان میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آمدہوئی
جہاں انہوں نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔
وفاقی وزیر مملکت برائے اسپورٹس مہر ارشاد احمد
خان سیال کے بھائی کے لئے ایصالِ ثواب
.jpeg)
8 جولائی 2023ء بروز ہفتہ ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ
میں وفاقی وزیر مملکت برائے اسپورٹس مہر ارشاد احمد خان
سیال کے بھائی کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ دارانِ دعوتِ
اسلامی سمیت مختلف سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات بالخصوص سابق وزیرِ اعظم
پاکستان یوسف رضا گیلانی نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق مدرسۃالمدینہ بوائز دعوتِ
اسلامی کے بچوں نے قراٰن خوانی کی جبکہ دیگر معاملات ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی
کے سپرد تھے۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
9 جولائی 2023ء بروز اتوار دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی گگو
منڈی، ضلع وہاڑی میں کاشتکاری شعبے سے
تعلق رکھنے والے مشہور کسان MPA(PML n ) چوہدری محمد یوسف کسیلیہ سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار (شعبہ رابطہ برائے زمیندار)
محمد اقبال عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں ہونے والے کسان اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی جانب سے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کو مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل
تحفے میں دیئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
تحصیل دنیا پور میں ایس ایچ او سٹی رئیس علی
انصر کو انسپکٹر رینک میں ترقی ملنے پر مبارک باد
.jpeg)
ضلع لودھراں کی تحصیل دنیا پور میں دعوتِ اسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ایڈووکیٹ سیّد رفیق عطاری کے ہمراہ S.H.O سٹی
رئیس علی انصر سے ملاقات کی۔
میر اللہ بخش چھلگری مری، میر مولا بخش چھلگری
مری کی والدہ کے
انتقال پر تعزیت

سبی، بلوچستان میں پچھلے دنوں میر اللہ بخش چھلگری مری، میر مولا بخش چھلگری مری کی والدہ اور قبائلی رہنما میر عمران مری کی چچی کے انتقال پر شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گھر والوں سے تعزیت کی۔
دورانِ تعزیت صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے
مرحومہ کے لواحقین کو صبر کی تلقین کرتے
ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی نیز فاتحہ خوانی بھی کی۔
اسسٹنٹ کمشنر ضلع بھمبر عیص بیگ کے دادا جان کے
انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت

ضلع بھمبر، کشمیر کے اسسٹنٹ کمشنر عیص بیگ کے دادا جان کا پچھلے
دنوں قضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا جس پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُن سے تعزیت کی۔
اس سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ
کمشنر کے مرحوم دادا جان کے لئے فاتحہ خوانی کی اور اُن کے لئے ایصالِ ثواب کیا
جبکہ اہلِ خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
.jpeg)
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے
میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تحصیل دنیا پور، ضلع
لودھراں میں سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ سے ملاقات
ہوئی۔
پاکستان سطح کے شعبہ رابطہ برائے زمیندار ذمہ
دار اقبال عطاری نے دورانِ ملاقات چوہدری زوار حسین وڑائچ
کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے کسان
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں چوہدری زوار حسین وڑائچ کو امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے کُتُب و
رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں صوبہ بلوچستان میں خاران ڈویژن کے S.P
محمود احمد نوتیزئی نے معروف قبائلی شخصیت حاجی عبید سفر زئی اور خاران ڈویژن کے S.H.O رحمت اللہ
ملازئی کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اور جامعۃالمدینہ بوائز کا دورہ کیا۔
اس دوران نگرانِ رخشان ڈویژن محمد حسن مری عطاری
نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا جس پر
شخصیات نے عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا
اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انٹیریئر
سندھ سے 1ماہ اور 12دن کے مدنی قافلے فیصل آباد کی سمت پر روانہ

انٹیریئر
سندھ سے دعوتِ اسلامی کے تحت 7 جولائی2023ء
کو تقریباً 362 اسلامی بھائیوں نے 1ماہ
اور 12دن کے مدنی قافلوں میں فیصل آباد کی سمت پر سفر اختیار کیا۔
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں رکنِ
شوریٰ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
شرکا ئے مدنی قافلہ کو خوش آمدید کہا اور
ان کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت فرمائی جس میں انہیں شیڈول کے مطابق مدنی قافلہ مکمل کرنے اور سیکھنے سکھانے کے تمام حلقوں میں از ابتدا تا انتہا شرکت کرنے کا ذہن دیا جبکہ آخر میں اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔
(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

09
جولائی 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی طرف سے فیصل آباد جواد کلب چوک میں موجود اوراقِ مقدسہ کے آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے
ٹاؤن ذمہ داران شریک ہوئے ۔
مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر عدنان
ساجد عطاری نے شعبے کے سابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو اوراق مقدسہ
کے ادب اور تحفظ کرنے کے لئے نئے اوراق مقدسہ کے باکسز تیار کرنےکی تربیت کی جس پر اسلامی بھائیوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
اللہ دتہ عطاری فیصل آباد سٹی ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
 - Copy.jpg)
شہید
اوراقِ مقدسہ کو تعظیم وتکریم کے ساتھ
محفوظ مقام پر پہنچانے کے لئے 08
جولائی 2023ء کو چنیوٹ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان ِمدینہ میں مدنی مشورے
کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ تحفظ اوراقِ
مقدسہ کے تحصیل ذمہ داران شریک ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری نے شعبے کےسابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس
پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: اللہ
دتہ عطاری فیصل آباد سٹی ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)