ڈویژن ساہیوال کی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں شعبہ تحفظِ
اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت ایک نشست منعقد ہوئی جس میں صوبائی ذمہ دار محمد
فہیم عطاری، ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری مدنی اور مولانا فاروق احمد
عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ تحصیل مولانا شفیق احمد عطاری مدنی نے
نشست کے دوران اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اوراقِ مقدسہ کے آداب
بتائے اور یوسی نگران اسلامی بھائیوں کے ساتھ اس کے باکسز لگانے کا ذہن دیاجس پر
اسلامی بھائیوں نے اپنے مرحومین کے لئے ہاتھوں ہاتھ باکسز کے لئے تعاون کیا۔
اس موقع پر مقامی اسلامی بھائیوں نے دعوتِ
اسلامی کے اس کام کو خوب سراہا اور دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کی نیتیں کیں۔( رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان، شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)