موسم گرما کی تعطیلات
کی مناسبت سے دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم (دعوتِ اسلامی) کے Education Management Department نے بچّوں کی تربیت کے لئے Summer Vacation Tarbiah homework ترتیب دیا ہے ۔
تربیہ ہوم ورک میں پری نرسری ، نرسری کے
جی، پرائمری اور سیکنڈری کلاسز کے بچوں کی ذہنی سطح اور سیکھنے کی استعداد کو
مدنظر رکھا گیا ہے۔Summer Vacation
Tarbiah homework میں
نیکیوں کا درخت، رنگ بھرنے کی مشقیں، حج، معلومات عامہ،مدنی قاعدہ ہوم ورک اور
روزمرہ امور سے متعلق بہت سی سرگرمیوں سے مزین کیا گیا ہے۔
اس Summer Vacation
Tarbiah homeworkکو www.darulmadinah.net پر بھی رکھا گیا
ہےتاکہ دارالمدینہ کے علاوہ دوسرے اسکولز میں پڑھنے والے بچوں کے والدین بھی اس سے استفادہ کرسکیں اور اپنے بچوں کی بہترین تربیت کرسکیں۔(
رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ
دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)