2 جمادی الاخر, 1446 ہجری
گجرات ڈویژن، صوبہ پنجاب میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ
Sat, 15 Jun , 2024
172 days ago
صوبہ پنجاب کے ڈویژن گجرات میں عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔
نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی اور صوبائی
ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے شعبے سمیت 12 دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف
دیئے اور ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی۔
مدنی مشورے کے اختتام پر نگرانِ شعبہ نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے
ہمراہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے لئے بنائے گئے اسٹور اور کارخانہ کا وزٹ کیا۔ ( رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف
پاکستان، شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)