سب کانٹینٹ نگران کینیڈا اور تمام سٹی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
3 جون 2024ء کو بیرون ممالک ہونے والے دینی
کاموں کےسلسلے میں ایک مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں سب کانٹینٹ نگران کینیڈا اور
تمام سٹی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
دعوتِ اسلامی کے کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کینیڈا کی سب کانٹینٹ
نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
کارکردگی شیڈول پر کلام کیا اور نمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی۔
ذوالحجۃ الحرام کے مدنی پھولوں بیان کرتے ہوئے کینیڈا
کی سب کانٹینٹ نگران نے قربانی کی کھالوں کے لئے ڈونیشن جمع کرنے اور امیرِ اہلِ
سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے والدین سمیت دیگر عزیز و اقاریب کے لئے ایصالِ ثواب
کرنے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ ازیں کینیڈا کی سب کانٹینٹ نگران نے تمام
منسلک اسلامی بہنوں کا ڈیٹا سافٹ ویئر میں انٹر کرنے، انگلش اجتماعات کو مضبوط
کرنے اور انفرادی کوشش بڑھانےکی ترغیب دلائی۔