21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ساہیوال ڈویژن، صوبہ پنجاب کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی تربیت کے لئے 8 جون 2024ء کو دعوتِ
اسلامی کے تحت آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ صوبہ پنجاب اور ساہیوال ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق میٹنگ کے دوران نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” تنظیمی اصولوں پر عمل کے فوائد“ کے
موضوع پر بیان کیا اور 8 دینی کاموں کے ”اہداف 2024ء“ کا جائزہ
لیتے ہوئے تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
نمایاں کارکردگی پر نگران اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی
اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔