شعبہ
تحفظ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ داران کا فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ

دنیا
بھر میں دینِ اسلام کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 7 جولائی
2023ء کو شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کی جانب
سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران
نے شرکت کی ۔
نگرانِ
شعبہ شاہنواز احمد عطاری نے ذمہ داران کو مکتبۃُ المدینہ کا مطبوعہ نیو
رسالہ’’ اوراق ِمقدسہ کے آداب و مسائل ‘‘ کی تشہیر کرنے کی ترغیب دلائی اور اہداف دیئے۔مزید شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور بہتری لانے کے متعلق نکات فراہم کئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا ۔(رپورٹ:
اللہ دتہ عطاری فیصل آباد سٹی ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
15
جولائی سے فیضانِ مدینہ کراچی میں 63
دن کا رہائشی مدنی تربیتی کورس کا آغاز

پاکستان
بھر کے مختلف صوبوں اور شہروں سے آنے والے افرادکے لئے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت63 دن کا رہائشی مدنی تربیتی کورس15 جولائی 2023 ء بروز ہفتہ سے شروع ہونے جا رہا ہے۔
اس
کورس میں عقائد کی اصلاح، نماز کے احکام
،مکمل مدنی قاعدہ تجوید کے ساتھ، سورۂ ملک کی مشق، درست مخارج کے ساتھ آخری 20
سورتیں زبانی یاد، نماز کے اذکار و عملی طریقہ اور تقریباً 50 موضوعات پر مشتمل سنتیں و آداب،روزمرہ
کی پڑھی جانے والی تقریباً 50 دعائیں، کفن
دفن کا مکمل طریقہ، اخلاقی تربیت کے 50 موضوعات پر تربیت سمیت مدنی قافلے کا مکمل ٹائم ٹو ٹائم شیڈول چلانے
کا طریقہ ، پبلک ڈیلنگ او رذیلی حلقے کے
12 دینی کاموں کو کرنے کا طریقہ سکھایا جائے گا۔
کورس
کی شرائط:
عمر
کم از کم 18 سال ہو۔ (میٹرک
پاس یا حافظ قرآن 16 سال کے افراد بھی اہل ہوں گے)
اوریجنل
شناختی کارڈ / ب فارم اور فوٹو کاپی۔
اپنے
رہائشی علاقے کے دعوتِ اسلامی کے نگران کا تصدیق نامہ
اپنے
والد/سرپرست کا تحریری اجازت نامہ
موسم
کے لحاظ سے ضروری سامان ساتھ لائیے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کی جانب
سے 5 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی11 اسلام آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں راولپنڈی سٹی وپنڈی ڈسٹرکٹ و پنڈی ڈویژن کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
نگران
شعبہ محمدشاہ نواز عطاری نے شعبے کے مسائل و آداب پر مشتمل چھپنے والے رسالے کے متعلق اسلامی بھائیوں
کی ذہن سازی کی نیز ذمہ داران کو اوراقِ مقدسہ کے لئے مزید گاڑیوں
کی خریداری کاہدف دیا جبکہ دوسری جانب 16 جولائی2023
ءکو پنڈی سٹی میں ہونے والی تربیتی نشست کے حوالے سے کام بھی تقسیم کئے ۔(رپورٹ : سٹی وڈسٹرکٹ ذمہ دار محمدبلال عطاری راولپنڈی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ جی الیون اسلام آباد میں خیبر
پختونخواہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpg)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے اسلام آباد میں قائم مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون میں مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے خیبر پختونخواہ کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ فرمایا جس میں نگران صوبائی مشاورت، نگران ڈویژن مشاورت اور صوبائی شعبہ جات
کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو آنے والے محرم الحرام میں 1 ماہ اور 12 دن کے مدنی قافلوں کے لئے ٹرین
چلانے کا ذہن دیا ۔ اس کے علاوہ 12دینی کاموں کو کرنے کے متعلق پوچھتے ہوئے آئندہ کے لئے اہداف دیئے
۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے جنتی رفیق حضرت عثمان غنی ہیں،حاجی شاہد مدنی

حضرت عثمان غنی وہ خوش نصیب صحابی ہیں کہ انہیں رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے کئی بار جنت کی بشارت دی
اللہ کے فضل سے عثمان غنی وہ بلند رتبہ صحابی ہیں جن کیلئے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ساری رات دعا فرمائی
آپ کو18ذوالحجہ کو
بھوکے پیاسے نہایت مظلومیت کیساتھ شہید کیا گیا،کلثوم مسجد میں بیان
کراچی(رپورٹ:محمود
عطاری) دعوت اسلامی کی
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد شاہد
عطاری مدنی نے کہا ہے کہ یوں تو ہر صحابی
ہی جنتی ہے،البتہ مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ وہ خوش نصیب صحابی ہیں کہ ان کو مالک جنت،قاسم نعمت رسول رحمت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ایک بار نہیں بلکہ کئی بار جنت کی بشارت دی،جنت میں ہر
نبی کا ایک رفیق ہوگا اور سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جنت کے رفیق
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کلثوم مسجد ڈرگ کالونی میں
سنتوں بھرے اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ ابتدا ء ہی میں دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے تھے،آپ عشرہ
مبشرہ یعنی زبان مصطفی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے جنت کی بشارت پانے والے
10صحابہ کرام میں سے ہیں،سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اپنی دوشہزادیاں
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے نکاح میں دیں۔
حاجی محمد شاہد عطاری نے کہا کہ محبوب خدا سرور انبیاء صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی رضا مل جانا کوئی عام بات نہیں،بہت بڑی فضیلت ہے،آخرت میں
اہل جنت کو جو سب سے بڑا انعام ملے گا وہ اللہ پاک کی رضا ہے،اب دیکھنا یہ ہے کہ اللہ پاک کی رضا ملتی کیسے ہے،
انہوں نے کہا کہ جس سے اللہ پا ک کے محبوب
ﷺ راضی ہوجائیں،وہ آخرت کے سب سے بڑے
انعام یعنی اللہ پاک کی رضا کا مستحق ہوجاتا ہے اور اللہ پاک کے فضل سے عثمان غنی رضی اللہ عنہ وہ بلند رتبہ
صحابی ہیں کہ رسول اکرم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ساری رات آپ کیلئے دعا
فرمائی کہ یا اللہ میں عثمان سے راضی ہوں توبھی اس سے رضی ہوجا۔
حاجی محمد شاہد
عطاری نے کہا کہ یہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی خوش بختی ہے
کہ سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے آپ کیلئے ساری رات دعا کی اور آپ کیلئے اللہ پاک کی رضا
طلب کرتے رہے،جس سے آقا صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم راضی ہوجائیں اسے اور کیا
چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد
مسلمانوں کی کثرت رائے سے حضرت عثمانی غنی رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے،12سال تک آپ خلیفہ رہے،18ذوالحجہ 35ہجری کو
بھوکے پیاسے نہایت مظلومیت کے ساتھ شہید کیا گیا۔

مسجد حرام اورمسجد نبوی کی توسیع کی ضرورت پر جگہ حضرت
عثمان رضی اللہ عنہ نے پیش کی
آپ نے مسلمانوں کیلئے پانی کا کنواں خرید کر وقف کیا،کاش
ہم بھی دکھیاری امت کیلئے کچھ کرسکیں
حیدر آباد(رپورٹ:محمود
عطاری) دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و سندھ مشاورت کے نگرا ن حاجی محمد ایاز
عطاری نے کہا ہے کہ حضرت عثمان غنی یقینا قطعی جنتی ہیں،جنتی ہونے کی حیثیت سے آپ
کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ آپ نے ایک بار نہیں بلکہ بار بار خود مالک جنت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے باقاعدہ جنت خرید ی بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں
نے مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹنڈو جام میں سنتوں بھرے اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی کیا عظیم شان
ہے آپ کو مسجد بنانے کا کتنا شوق تھا،مسجد حرام کی توسیع کی ضرورت ہوئی،جگہ حضرت
عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے پیش کی،مسجد
نبوی شریف کی توسیع کی ضرورت ہوئی جگہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے پیش کی،اس کے علاوہ بھی مسجدیں بنانا،مسجد کی تعمیرمیں
حصہ لینا آپ کے پاکیزہ اوصاف میں سے ہے۔
حاجی محمد ایاز عطاری نے کہا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ مسلمانوں کی خوب خیر خواہی کرنے والے تھے،آپ نے تنگی کے
وقت اپنے مسلمان بھائیوں کیلئے پانی کا کنواں خرید کر وقف کردیا،کاش حضرت عثمان غنی
رضی اللہ عنہ کے صدقے ہم بھی
خیر خواہی کرنے والے بن جائیں،بھوکوں کو کھانا کھلائیں، پیاسوں کو پانی پلائیں،خشک
علاقے جہاں پانی کی کمی ہو،وہاں پانی کا انتظام کردیں ،پریشان حالوں کے کام آئیں، ان
کے ساتھ غم بانٹیں،بے سہاروں کا سہارا بنیں غرض ہم مسلمانوں کے کام آنے ولے،ان کی
بھلائی چاہنے والے اور جہاں تک ہوسکے
دوسروں کو فائدہ پہنچانے والے بن جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں
بھی چاہئے کہ محبوب خدا صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو راضی کرنے کی کوشش کریں،نیک
کام کریں،گناہوں سے بچیں،درود پاک پڑھیں،ذکر اللہ کریں،قرآن کریم کی کثرت سے تلاوت
کریں،مکی مدنی مصطفی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دکھیاری امت کا غم بانٹا
کریں،عاشقان رسول کے ساتھ ہمدریاں کریں دوسروں کے کام آیا کریں،ایسا کریں گے تو ان
شاء اللہ الکریم اللہ پاک کے پیارے نبی محمد عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہم سے راضی ہوجائیں گے،اگر رسول اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم راضی ہوگئے تو ان شاء اللہ الکریم اللہ پاک بھی راضی ہوجائے گا۔

توکل ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے، جتناسوچتے رہیں گے اتنا ہی
پریشانی بڑھے گی، امیر اہل سنت
اللہ نے روزی اپنے ذمہ کرم پر لی ہے،تو ہم معاشی فکروں میں خود کو کیوں خوامخواہ گھلا رہے
ہیں
ہم حرص و لالچ میں مبتلا ہیں ،رب نے مغفرت اپنے ذمہ نہیں لی جس کی ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے
سہولتیں کبھی بھی پوری نہیں ہوتی، بزرگان دین کی سیرت کا
مطالعہ کریں ، مدنی مذاکرے میں گفتگو
کراچی(رپورٹ:محمود
عطاری) امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نےکہا ہے کہ توکل ہر مسلمان کیلئے
ضروری ہے، معاشی پریشانی کا رونا رونے سے پریشانی دور نہیں ہوتی بلکہ اس کا بوجھ
بڑھتا ہے،جتناسوچتے رہیں گے اتنا ہی پریشانی بڑھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ مدنی مذاکرے
میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
امیر اہل سنت نے
کہا کہ جس طرح کوئی شخص یہ سوچتا رہے کہ
وہ غصے والا ہے اس کا غصہ تیز ہے تو وہ غصے والا ہی بنا رہے گا اور اگر وہ یہ
سوچتا ہے کہ اس کو غصہ کم آتا ہے تو بہتری ہوگی،غصہ تو سب کو آتا ہے مگر اس کو
کنٹرول کرنے کی کوشش کریں،آپ کو دوجہان کی فکر ہے دوجہان کو پالنے والے اللہ پاک
نے روزی اپنے ذمہ کرم پر لی ہوئی ہے،تو آپ اپنے آپکو معاشی فکروں میں خوامخواہ
گھلا رہے ہیں،رب دینے والا ہے،جب تک اس نے زندہ رکھنا مقدر فرمایا تو روزی بھی وہ
عطا فرمائے گا، یاد رکھیں روزی اللہ پاک نے اپنے ذمہ کرم پر لی ہوئی ہے اور انسان
اس کیلئے مارا مارا پھر رہا ہے اور مغفرت اس نے اپنے ذمہ نہیں لی جس کی ہمیں پرواہ نہیں ۔
امیر اہل سنت نے
کہا کہ اللہ پاک کا نام رزاق ہے وہ رازق
ہے اور روزی دے بھی رہا ہے ،سہولتیں کبھی بھی پوری نہیں ہوتی، پیارے آقا ﷺ کے توکل
کی شان ہے کہ دن میں ایک بار کھانا تناول فرماتے اور دوسرے دن کیلئے بچاتے نہیں تھے کہ جس رب نے آج کھلایا ہے وہ کل بھی
کھلائے گا۔ہم حرص لالچ اور نجانے کیا کیا لے کر بیٹھے ہوئے ہیں،ہمیں تو آسائشیں
چاہئے،مکان ایسا تو گاڑیاں ایسی ہوں،بزرگان دین کی سیرت کا مطالعہ کریں وہ تو نمک
سے روٹی کھاتے تھے،کئی کئی دن نہ کھاتے اور کئی کئی دن نہ سوتے تو ان کا گزارا
ہوجاتا تھا،خیر اس میں ان کی کرامات بھی شامل ہے، اگر ہم سادہ غذا پر آجائیں تو
کام چل جائے گا،ہمیں جنت چاہئے، اگر جنت کی طلب ہوگی تودنیاکی آسائشوں کی طلب میں
کمی ہوگی۔

کمزور پر غصہ آئے تو اس کا اظہار کرتے ہیں ،طاقتور پر آئے
تو ا س سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں
بچوں کو بات بات پر جھاڑنے سے بچوں کے دل میں والدکیلئے نفر
ت پیدا ہوسکتی ہے، امیر اہلسنت
اللہ پاک کی گرفت شدید ہے اگر وہ پکڑ فرمالے تو کوئی نہیں
چھڑا پائے گا،مدنی مذاکرے میں گفتگو
کراچی(رپورٹ : محمود
عطاری) امیر اہل سنت حضرت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم
العالیہ نے کہا ہے کہ بسا اوقات کچھ وجوہات کی وجہ سے انسان میں چڑ
چڑا پن اورغصہ آجاتا ہے جس سے کسی کو جھاڑنے کو جی چاہتا ہے تو یہ اسےشیطان ورغلاتا ہے ،نفس طعنے دیتا ہے کہ تو
بزدل اور ڈرپوک ہے ،شرافت کا زمانہ نہیں ،لوگ تجھے کھاجائیں گے ،بیچ ڈالیں گے ،اس طرح نفس وشیطان غصہ دلاتے ہیں اور
پھر انسان وہ کچھ کرجاتا ہے جو اسے نہیں کرنا چاہئے ، یاد رکھیں جس کا غصہ کسی
گناہ کے بعد ہی ٹھنڈا ہو تو اس کیلئے جہنم کا ایک مخصوص دروازہ ہے اس سے گزر کر وہ
جہنم میں داخل کیا جائے گا ،یہ سوچ کر اپنے اندر اللہ پاک کا خوف پیدا کریں ۔ ان خیالات
کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے میں گفتگو
کرتے ہوئے کیا۔
امیر اہل سنت نے
کہا کہ عام طور پر کسی کمزور پر غصہ آئے تو اس کا اظہار کیا جاتا ہے اور اگر کسی
طاقتور پر غصہ آجائے تو اس پر اظہار نہیں بلکہ سر سر کہہ کر ا س کے شر سے بچنے کی کوشش کی جاتی ہے ،بعض غصیلے ایسے
ہوتے ہیں کہ انہیں سمجھایا جائے تو مان لیتے ہیں مگر غصہ کے وقت وہ آپے سے باہر
ہوجاتے ہیں۔
امیر اہل سنت نے کہا کہ بچوں کو بات بات پر جھاڑنے سے بچوں کے دل میں والدکیلئے نفر ت پیدا ہوسکتی
ہے اور آگے چل کر دیکھا جاتا ہے۔ اسی طرح کے بچے والدین کو چھوڑ دیتے ہیں ،گھر سے
نکال دیتے ہیں ،ایسے لوگ یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ہمیں ماں باپ کا پیار نہیں
ملا ، غصیلے لوگوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے
کہ ان کے بچوں کے دل میں بغاوت پیدا ہوجاتی ہے جب یہ بچے چھوٹے ہوتے ہیں تو کچھ نہیں
بگاڑ پاتے مگر بڑے ہو کر سامنے کھڑے ہوجاتے ہیں ،اولاد کو ایسا نہیں کرنا چاہئے
،اگر کسی کے والدین نے ظلم کیا ہے تو بالغ ہونے کے بعد سب سے پہلے اولاد اپنے والدین
کو معاف کردے ،والدین کے اتنے احسانات ہیں کہ جن سے سبکدوش نہیں ہوسکتے ۔
امیر اہل سنت نے کہا کہ اللہ پاک کی گرفت بہت شدید ہے اگر
وہ پکڑ فرمالے تو کوئی نہیں چھڑا پائے گا ۔مال ، اسلحہ کچھ کام نہ آئے گا ،اللہ
پاک ہمیں اپنی پکڑ سے محفوظ رکھے ،والدین احتیاط کریں ،بلاضرورت غصہ نہ کریں ،غصہ
آجائے تو پی جائیں ،بات بات پر جھاڑنا ،ڈانٹنا یہ اولاد کو باغی بنادے گا ،والدین
نے جہاں جہاں اللہ پاک کی حدود توڑی وہ گنہگار ہیں ،نابالغی میں معاف نہیں
ہوگا اولاد بالغ ہو کر معاف کرسکتی
ہے ،جن کے والدین انتقال کرگئے ہیں تو
اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے ان کے تمام گناہ معاف فرمادے ۔

عاشقِ
مدینہ، بانی دعوتِ اسلامی شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری
دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان
رسول کے دلوں میں مکّہ و مدینہ زادھُما اللہُ شرفاً
وَّ تعظیماً کی
محبت کو اُجاگر کرنے کے لئے اس ہفتے 32 صفحات کا رسالہ ”یادِ مکّہ و مدینہ“ پڑھنے/سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یاربَّ
المصطفٰے! جو 32 صفحات کا رسالہ ”یادِ مکّہ و مدینہ“پڑھ یا سُن لے اور حیثیت ہونے کی صورت
میں کم از کم ایک رسالہ کسی کو تحفے (Gift) میں
بھی دے اُس کے رزق میں برکت دےاُس کی غصے کی عادت ہوتو نکال دے اور اس کو مکّے
مدینے سے سچّی محبّت نصیب فرما اور ماں باپ سمیت اُس کو بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ
النّبیِّین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
امیر
المؤمنین حضرت عثمان غنی کے سالانہ عرس کے موقع پر امیر اہلسنت کے گھر نیاز کا اہتمام

مسلمانوں
کے تیسرے خلیفہ امیر المؤمنین حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہُ عنہ کے سالانہ عرس کے موقع پر 18 ذو الحجہ 1444ھ
بمطابق 6جولائی 2023ء کو امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنی رہائش
گاہ پر ایصالِ ثواب کے لئے نیاز کا اہتمام
کیا۔
اس
موقع پر امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
حضرت عثمان غنی رضی اللہُ عنہ کا قول نقل کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ
”جو پانچوں نمازیں پابندی کے ساتھ ان کے وقت میں ادا کرے، اللہ رب العزت اسے نو
نعمتوں سے نوازے گا: 1) اپنی محبت 2)بدن کی صحت و عافیت 3) فرشتوں کے ذریعے حفاظت
4)گھر بار میں برکت 5) چہرے کی نورانیت 6)دل کی نرمی و ملائمت 7)پُل صراط پر بجلی
کی سی سُرعت (تیزی)
8)جہنم سے نجات 9)اپنی خاص رحمت میں قُرب ہے کہ جہاں نہ تو کوئی خوف ہےاور نہ کسی قسم کا غم۔ (المُنَبِّھَات لابن حجر عسقلانی
ص95)
امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے سیدنا
عثمان غنی رضی اللہُ عنہ کی مدح و شان میں نعرے بھی لگائے اور
تمام عاشقان رسول کو بقدر استطاعت اپنے اپنے گھروں میں ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب
دلائی۔
آج رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا،
امیر اہلسنت مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج رات مؤرخہ 8 جولائی 2023ء بروز
ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہِ راست (Live)مدنی
چینل پر ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا۔
مدنی
مذاکرے میں شیخِ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ شرعی و
معاشرتی مسائل پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے
سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اس علمی و فکری نشست میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
اورنگی
ٹاؤن مومن آباد کراچی کے مرکزی کھال کیمپ پر جانشین امیر اہل سنت کی تشریف آوری

بقرعید
کے تیسرے دن اورنگی ٹاؤن مومن آباد کراچی کے
مرکزی کھال کیمپ پر جانشین امیر اہل
سنت حاجی عبید رضا عطاری کی تشریف آوری ہوئی۔ذمہ داران نے جانشین
عطار کا استقبال کیا ۔
اس موقع پر جانشین عطار نے کھالیں جمع کرنے پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں دعاؤں سے نوازہ نیز اسلامی بھائیوں کو 22 جولائی 2023ء کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ (رپورٹ:حمزہ
علی عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)