قرآن
و سنت کی تعلیمات عام کرنے کا جذبہ رکھنے والی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ استور گلگت بلتستان
کے تعلیمی اداروں میں میٹ اپ کا
سلسلہ ہوا۔
جہاں نگران
شعبہ تعلیم پاکستان نے ٹیچرز و پرنسپلز
صاحبان کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے تعلیمی
اداروں میں اسٹوڈنٹس کو ضروری علم دین سکھانے، اخلاق و کردار کی تربیت پر فوکس
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے بھر پور تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 21جون بروز بدھ 2023ء
کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور ڈویژن ملتان کارکردگی آفس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں نگران ڈویژن مشاورت محمد سادات عطاری نے مدرسۃالمدینہ بالغان
لگانے کا ذہن دیا نیز قربانی کی کھالیں اور رسید بکس کی تقسیم کاری پر گفتگو کی اور قربانی کے تینوں دن شعبہ کارکردگی کے ذمہ داران کو کال سینٹر پر اپنی خدمات سرانجام دینے کی ترغیب دی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
جامع
مسجد نورانی نیو ناظم آباد نزد غلہ منڈی
ملتان میں سحری اجتماع کا انعقاد
دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 21جون
بروز بدھ2023ء کو جامع مسجد نورانی نیو
ناظم آباد نزد غلہ منڈی ملتان میں سحری اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں موسیٰ پاک ٹاؤن ملتان سٹی کے شعبہ
اصلاح اعمال کے ذمہ داران سمیت عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
نگران
ڈویژن مشاورت محمد سادات عطاری نے ’’ تہجد کے فضائل‘‘
کے موضوع پر بیان کیا۔ مناجات و دعا کا
سلسلہ ہوا اس کے بعد عاشقانِ رسول نے سحری
کی اور شرکانے امیر اہل سنت دامت برکاتہم
العالیہ کی ترغیب پر عمل کرتے ہوئے ذو الحجۃ الحرام کا روزہ بھی رکھا۔ (رپورٹ:
قمر الدین عطاری میٹرو سٹی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
21جون
2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بہاولپور میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ
عبدالرؤف عطاری نے ڈویژن کے معلمین و
ڈسٹرکٹ ذمہ داران کو 12دینی کاموں بالخصوص
ہفتہ وار اجتماع میں اپنے پوائنٹ کے عاشقان رسول کو شرکت کروانے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔
ساتھ
ساتھ مدرسۃ المدینہ بالغان مساجد و مارکیٹ
میں بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز شعبہ کی سابقہ کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری کے لیے اہداف دیئے اس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں چرم قربانی کے حوالے سے بھی تربیت
کا سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
21جون2023ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بہاولپور ڈویژن میں جامعۃ المدینہ فار گرلز کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن بہاولپور، ڈویژن
ملتان اور ڈی جی خان کے ناظم الامور و خود کفالت ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورہ بہاولپور ڈویژن مشاورت کے نگران ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری و پنجاب ذمہ دار مولانا آصف عطاری مدنی ا ور پاکستان خود کفالت ذمہ دار
محبوب عطاری نے لیا۔
ذمہ داران نے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ،آئندہ کے اہداف دیئے ،
12دینی کاموں اور اجتماعی قربانی کی کھالوں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا نیز اچھی کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے ۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
بہاولپور
ڈویژن میں رکن ِ شوریٰ حاجی محمداسلم عطاری کا کھالوں کے گودام
کا وزٹ
مؤرخۂ
20جون 2023ء کو نگران پنجاب ورکن ِ شوریٰ
حاجی محمداسلم عطاری نے صوبائی فنانس و ڈویژن
ذمہ داران کے ساتھ بہاولپور کے ڈسٹرکٹ رحیم
یار خان ، تحصیل لیاقت پور ، خانقاہ شریف، بہاولپور سٹی اور ڈسٹرکٹ بہاولنگر چشتیاں شریف میں موجود کھالوں کے گودام کا وزٹ کیا۔
اس
موقع پر رکنِ شوریٰ نے کھالوں کے
گوداموں کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیا اور موسمی حالات کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اختیار
کرنے کے حوالے سے وہاں موجود ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں نگرانِ ویلز یوکے سید فضیل رضا عطاری نے دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے ہمراہ سیکریٹری برائے مذہبی امور پاکستان ڈاکٹر آفتاب
اکبر درانی سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات نگرانِ ویلز سید فضیل رضا عطاری نے ڈاکٹر آفتاب اکبر کو پاکستان بھر میں دعوت اسلامی کی مذہبی سرگرمیوں
اور تعلیم کو مربوط کرنے کے مختلف طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا اور انہیں FGRF کی طرف سے
شروع کئے جانے والے کچھ نئے اقدامات کے
بارے میں بتایا جس میں سیکریٹری صاحب کو بھی شرکت
کرنے کی دعوت دی اس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع صحرائے تھر، سندھ پاکستان میں
منعقد ہوا جس میں مقامی ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
نگرانِ
ویلز یوکے سید فضیل رضا عطاری نے’’خاندانی تعلقات کو برقرار رکھنا اور
خاندانی رشتوں کو نہ توڑنا‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا جس میں شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے صلہ رحمی (رشتے داروں سے حسنِ سلوک) کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پچھلے
دنوں تحصیل ظفروال میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تاجر
ان کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی تاجران نے شرکت کی ۔
سنتوں
بھرے اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی نے ’’ایک تاجر کو کیسے ہونا چاہیے‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کو 12 دینی کاموں میں حصہ لینے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کاذہن دیا جس پر تاجر حضرات نے نیک خواہشات
کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے تحصیل نارووال میں تاجر
اسلامی بھائیوں میں دینی کام بڑھانے کے
حوالے سے سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں
مقامی ذمہ داران و تاجران نے شرکت کی ۔
شعبہ
کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے تاجروں میں دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کو
بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیزمارکیٹس میں درس فیضان سنت دینے کا ذہن دیا اور تاجروں کے مدنی قافلے شمالی علاقوں میں لے جانے اور انھیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
کسی بھی اسکول میں طلبہ کے لئے منعقد ہونے والے
ٹیسٹ یا امتحان کے نتائج ان کی قابلیت جانچنے کا ایک ذریعہ ہیں۔یہ نتائج تعلیمی
نظام میں ترقی اور کامیابی کے کلچر کو فروغ دیتے ہیں۔ان نتائج سےمختلف مضامین میں
طلبہ کی سمجھ اور کارکردگی کا جائزہ لینےمیں مدد ملتی ہے۔ مثبت نتائج طلبہ کی خود
اعتمادی میں اضافہ کرتے ہیں ۔ نتائج طالب علم کی قابلیت کا ثبوت بھی فراہم کرتے ہیں۔
گزشتہ روز دارالمدینہ اورنگی بوائز ہائی اسکول میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا
اعلان کیا گیا۔ نتائج کا اعلان ایک پروقار تقریب میں کیا گیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، بعد
ازاں بارگاہِ رسالت مآب صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ میں نعت ِ رسول مقبول پڑھی گئی ۔اس موقع پر طلبہ نے
خاکے اور تقاریر بھی پیش کیں۔تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات
اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں دعوتِ اسلامی اور دارالمدینہ کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے بیان بھی کیا۔اس
موقع پر والدین سے دارالمدینہ کے تعلیمی نظام کے بارے میں تجاویز بھی لی گئیں۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ
اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین
عطاری)
طلبہ کو موسم گرما کی چھٹیوں میں اپنی صلاحیتوں
کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دینی چاہیئے۔سمر کیمپ بھی طلبہ کی صلاحیتیں نکھارنے کا
ایک ذریعہ ہے۔ سمر کیمپ طلبہ کو کم وقت میں
زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔
دارالمدینہ اور فیضان ایجوکیشن نیٹ ورکس کے
انعقاد سےگلشن کیمپس میں سمرکیمپ کاآغازہوچکا ہے۔ سمر کیمپ کے افتتاحی دن طلبہ کو
پبلک اسپیکنگ (عوامی فن تقریر )کے ذریعے لوگوں کا سامنا کرنے اور مؤثر ابلاغ کی اہمیت
پر زور دیا گیا۔پبلک اسپیکنگ کے اصول سمجھائے گئے، آخر میں عملی مشق کروائی گئی۔ٹرینر
اسلامی بھائی نے اس بات پر زور دیا کہ چھٹیوں
کا بھرپور فائدہ اٹھائیے۔پبلک اسپیکنگ کی صلاحیت کے ذریعے اپنے اندر اعتماد پیدا کیجیے۔اگر
آپ پُراعتماد ہوجائیں تو ہر سطح پر کامیابی حاصل کرنا آسان ہوجاتا ہے۔اس سمر کیمپ
میں تربیہ ایکٹیویٹیز، پبلک اسپیکنگ،پینٹنگ، قصہ گوئی، آرٹ اینڈ کرافٹ اور بہت سی
دلچسپ سرگرمیاں شامل ہیں۔ یہ سرگرمیاں طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے میں
مدد فراہم کریں گی ۔ اس سمر کیمپ میں دارالمدینہ کے علاوہ دوسرے اسکولوں کےطلبہ بھی
شرکت کر رہے ہیں۔(رپورٹ: غلام محی
الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ
آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)