عاشقِ مدینہ، بانی دعوتِ اسلامی شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کے دلوں میں مکّہ و مدینہ زادھُما اللہُ شرفاً وَّ تعظیماً کی محبت کو اُجاگر کرنے کے لئے اس ہفتے 32 صفحات کا رسالہ ”یادِ مکّہ و مدینہ“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو 32 صفحات کا رسالہ ”یادِ مکّہ و مدینہ“پڑھ یا سُن لے اور حیثیت ہونے کی صورت میں کم از کم ایک رسالہ کسی کو تحفے (Gift) میں بھی دے اُس کے رزق میں برکت دےاُس کی غصے کی عادت ہوتو نکال دے اور اس کو مکّے مدینے سے سچّی محبّت نصیب فرما اور ماں باپ سمیت اُس کو بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book