امیر
المؤمنین حضرت عثمان غنی کے سالانہ عرس کے موقع پر امیر اہلسنت کے گھر نیاز کا اہتمام
مسلمانوں
کے تیسرے خلیفہ امیر المؤمنین حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہُ عنہ کے سالانہ عرس کے موقع پر 18 ذو الحجہ 1444ھ
بمطابق 6جولائی 2023ء کو امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنی رہائش
گاہ پر ایصالِ ثواب کے لئے نیاز کا اہتمام
کیا۔
اس
موقع پر امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
حضرت عثمان غنی رضی اللہُ عنہ کا قول نقل کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ
”جو پانچوں نمازیں پابندی کے ساتھ ان کے وقت میں ادا کرے، اللہ رب العزت اسے نو
نعمتوں سے نوازے گا: 1) اپنی محبت 2)بدن کی صحت و عافیت 3) فرشتوں کے ذریعے حفاظت
4)گھر بار میں برکت 5) چہرے کی نورانیت 6)دل کی نرمی و ملائمت 7)پُل صراط پر بجلی
کی سی سُرعت (تیزی)
8)جہنم سے نجات 9)اپنی خاص رحمت میں قُرب ہے کہ جہاں نہ تو کوئی خوف ہےاور نہ کسی قسم کا غم۔ (المُنَبِّھَات لابن حجر عسقلانی
ص95)
امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے سیدنا
عثمان غنی رضی اللہُ عنہ کی مدح و شان میں نعرے بھی لگائے اور
تمام عاشقان رسول کو بقدر استطاعت اپنے اپنے گھروں میں ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب
دلائی۔