دینِ اسلام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 جون 2024ء کو Canada کے شہر مانٹریال اور لاول کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

کینیڈا کی سب کانٹینٹ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے مئی 2024ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔

قربانی کے متعلق کلام کرتے ہوئے کینیڈا کی سب کانٹینٹ نگران نے قربانی کی کھالوں کی مد میں رقم جمع کرنے اور رسالہ کارکردگی بڑھانے کے لئے اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔