دعوتِ اسلامی کی جانب سے 3 ماہ (ذوالحجۃ الحرام، محرم الحرام اور صفر المظفر) کا عربی سہ ماہی میگزین بنام ”نفحات المدینہ“ چودھواں (14) شمارہ منظر عام پرآچکا ہے۔الحمدللہ دعوتِ اسلامی کے اس عربی سہ ماہی میگزین ”نفحات المدینہ“ کو شائع ہوتے ہوئے اب تک 3 سال سے زائد ہو چکے ہیں ۔

اس نئے شمارے میں آپ پڑھ سکیں گے:

٭غریب لوگوں کی مدد کرتے رہیئے ٭اللہ پاک کی شان و عظمت سے متعلق تفسیری نِکات ٭ زندگی گزارنے کے تین رہنما اصول ٭ حدیث کی شرح ،مستند شروحات حدیث کی روشنی میں٭ حلال و حرام کے لبرل اصول و نظریات٭ علم عقیدہ سیکھنے کی اہمیت قرآن و حدیث کی روشنی میں ٭ مسلمان کی زندگی میں شگون اور بدشگونی کی حیثیت٭حج، روحانی سفراور اجتماعی تربیت کا بہترین سبب٭ دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشنل ادارے دار المدینہ کا تعارف اور اس کی خدمات ٭ ماں اولاد کی پہلی درس گاہ٭نیا سال یعنی نئے عزم و ارادے اور حوصلےکے ساتھ عملی زندگی کا آغاز ٭واقعہ کربلا اور اس سے حاصل ہونے والی تعلیمات٭عظیم الشان امام، امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی عظیم الشان کتاب ”مسند امام اعظم“ کا تعارف (حصہ اول)٭صحابۂ کرام و بزرگانِ دین کے اقوال ٭ مدنی مذاکرہ کے سوالات و جوابات ٭اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سمیت کئی علمی و اصلاحی مضامین کے ساتھ ساتھ اور بہت کچھ۔

خوشخبری

علمِ دین سے آراستہ کرنے، عربی زبان کا رجحان بڑھانےاورعاشقانِ رسول کی آسانی و سہولت کے لئےعربک میگزین ”نفحاتُ المدینہ“ کی سالانہ بکنگ 2500کے بجائے اب 2000روپے میں کی جارہی ہے ۔تمام عاشقانِ رسول سے درخواست ہے کہ اس سہولت سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں۔مزید معلومات اور بکنگ کے لئے ان نمبر پر رابطہ فرمائیں:

03131139278

03117301781

ان شاء اللہ بہت جلد یہ دعوتِ اسلامی کی عربی ویب سائٹ (مركز الدعوة الإسلامية) پر بھی اپلوڈ کر دیا جائے گا۔