راولپنڈی میٹروپولیٹن کے راجہ بازار ٹاؤن  ڈھوک حسو کے ذیلی حلقے میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے ہونے والےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی ذیلی ذمہ داران کے ہمراہ ایک میٹ اپ ہوا۔

اس میٹ اپ میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد بڑھانے اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں پابندی سےشرکت کرنے کے اہداف دیئے ۔

علاوہ ازیں مقامی اسلامی بہنوں کے لئے ہونے والے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور محبت الٰہی “ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا ۔

اجتماع کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے جبکہ قریبی ذیلی سے آنے والی اسلامی بہنوں کو اپنے ذیلی حلقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات شروع کروانے کے اہداف دیئے ۔