اسلامی بہنوں کا شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام 2 0مئی  2021ء کراچی کے علاقے طارق روڈ میں ہونے والے کورس ذوقِ قراٰن کا اختتام ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت بنت عطار سلمھاالغفار اور زون نگران نے بھی شرکت کی۔

کورس میں ختم قراٰن کے بعد بنت عطار سلمھاالغفار نےرقت انگیز دعا کی۔ اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دیگر کورسز کرنے کی نیتیں کیں۔ مخیر اسلامی بہنوں سے بھی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے ملاقات کی مزید اسلامی بہنوں نےدعوت اسلامی کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 5 مختلف مقامات کونی آئی لینڈ، برائٹن بیچ، فوسٹر ایوینیو، اوقیانوس ایونیو، نیو جرسی(Coney Island, Foster Avenue, Ocean Avenue, Brighton Beach, Bensonhurst Avenue) نیویارک میں بذریعہ اسکائپ اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیاجن میں کم و بیش 118 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی بہنوں نے”وضو کے طبی فوائد“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

432 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

136 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

188 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

358 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

136 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

216 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا


شعبہ شب و روز کے تحت ریجن ذمہ دار شب و روز نے 30 اپریل 2021ء ایسٹ 2 زون کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں ایسٹ 2 کی زون و کابینہ شب و روز ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شعبے کی اہمیت بتاتے ہوئے کام کرنے کے طریقے بتائے گئے اور ڈونیشن وصول کرنے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں مئی 2021ءکے پہلے پیر شریف کو ناروے (Norway) کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 28 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 11 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 9 اسلامی بہنوں نے ایّامِ قفلِ منائیں۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شب وروز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہواجس میں لندن ، برمنگھم اور بریڈ فورڈ ریجن شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن شب وروز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کا دینی کام سمجھاتے ہوئے شب و روز کے لئے مدنی خبریں دینے کے انداز پر تربیت کی اور تمام شعبہ جات کی مدنی خبریں دینے کا ذہن دیانیز کارکردگی کو بہتر کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کے ڈیپارٹمنٹ  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اجتماع منعقد ہوا جس میں شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے جنت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے صدقے کے فضائل بتائے۔ 

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے مانچسٹر ریجن گریٹر مانچسٹر (Greater Manchester) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

گریٹر مانچسٹر کابینہ نگران اسلامی بہن نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مدنی پھولوں کو بیان کیااور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کے دینی کاموں کومزید بڑھانے کےلئے ڈونیشنز، خصوصاً زکوة و فطرہ، خود دینے اور دیگر اسلامی بہنوں سےوصول کرکے دعوتِ اسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اپریل2021ء  میں یوکے مانچسٹر ریجن میں 9 مقامات چیتھم ہل، راچڈیل، وارنگٹن، لانگسائٹ، اولڈہم، بولٹن، بلیکبرن، ایکرنگٹن، برنلی(Cheetham Hill, Rochdale, Warrington, Longsight, Oldham, Bolton, Blackburn, Accrington, Burnley) پر دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں 195 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ رمضان کے بعد استقامت کے ساتھ عبادت کرتے رہنے اور اچھی صحبت اختیار کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے ڈیپارٹمنٹ  شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں مختلف مقامات کی ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کے درمیان غزوہ بدر کی یاد میں آن لائن یوم الفرقان سیشن کا انعقاد ہوا جس میں یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز سمیت 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اسٹوڈنٹس اسلامی بہنوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی مزید ان شخصیات اسلامی بہنوں نے اسپیچ کمپٹیشن کو پسند کیا ان شخصیات اسلامی بہنوں کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہِ رمضان1442ھ میں یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات نارتھ برمنگھم ، ایسٹ برمنگھم اور کوونٹری (North Birmingham, East Birmingham and Coventry) میں ”فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس “مکمل ہوا جن میں 159 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کےلئے رمضان المبارک کی برکتوں کو حاصل کرنے کےلئے 20 دن میں مکمل قراٰن پاک سننے کی سعادت حاصل ہوئی۔ اس کورس کا روازانہ کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ تھا۔

کورس میں روزانہ ڈیڑھ پارے کی تلاوت سننے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات، صراط الجنان سے متفرق سورتوں کا تعارف اور رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں وغیرہ سیکھنے کا سلسلہ ہوا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہِ رمضان1442ھ میں یوکے برمنگھم ریجن کی برسٹل(Bristol) کابینہ میں” رمضان بخشش کا سامان کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ کورس بہت مفید تھا، شرعی مسائل سیکھنے کو ملے اور رمضان المبارک میں لیلۃ القدر کی اہمیت اور فضیلت بتائی گئی، اسلامی بہنوں نے مزید کورسز میں شرکت کرنے کی اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیتیں کیں۔