Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Sunnah-inspiring Ijtimawas conducted in Welkom (South Africa) via Skype. Local Islamic sisters had the privilege of attending this great Ijtima’.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Bayan on the topic Backbitingand gave the attendees [Islamic sisters] the mindset of save oneself from this disease. Moreover, she gave them the information about the religious activities of Dawat-e-Islami and encouraged them to keep associated with the religious environment of Dawat-e-Islami, attend the weekly Ijtimaand take part in the religious activities.


دعوت ِاسلامی کےشعبہ کفن دفن کےتحت گزشتہ دنوں قصور زون لاہوریجن میں کفن دفن اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں لاہوریجن کی کم وبیش 200 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو غسل میت کاطریقہ بتاتے ہوئے کفن پہنانے کاطریقہ بتایا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Sunnah-inspiring Ijtimawas conducted in Cape Town (South Africa) via Skype. Local Islamic sisters had the privilege of attending this great Ijtima’.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Bayan on the topic Fear of appearing before Allahand gave the attendees [Islamic sisters] the mindset of preparing for the Judgment Day. Moreover, she gave them the information about the religious activities of Dawat-e-Islami and encouraged them to keep associated with the religious environment of Dawat-e-Islami, attend the weekly Ijtimaand take part in the religious activities.


ماہنامہ فیضان مدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر  اہتمام 03جون 2021 ء بروز جمعرات حیدرآبادمیں ایچ او ڈی شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ رائیڈرز ہوم ڈیلیوری ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی ہوم ڈیلیوری کے نظام کو مضبوط کرنے اور ہوم ڈیلیوری میں درپیش مسائل پر سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 05،جون 2021ء بروز ہفتہ ریجن و زون لاہور میں ریجنل ذمہ دار محمد عدیل عطاری نے شعبہ جات کوآرڈینیٹرز ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشور ہ کیا جس میں ذمہ داران سے سابقہ کاموں کے جائزے اور آئندہ کے اہدا ف ، رپورٹس ، رسید بکس اور دیگر مدنی پھولوں پر گفتگو ہوئی۔

دعوتِ اسلامی کےتحت 4 جون  2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان، پہاڑپور کابینہ ، چشمہ ڈویژن میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے مدنی مذاکرہ دیکھنے ، تقریاں مکمل کرنے کاذہن دیا جس پر شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


شعبہ ائمۂ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز  فیضان مدینہ لیہ میں 10 ماہ کے امامت کورس کےلئے داخلوں کا سلسلہ جاری ہے تفصیلات نیچے ملاحظہ فرمائیں۔

داخلے کی شرائط :

1) عمر کم از کم 18سال ہو

2) اردو لکھنا پڑھنا جانتا ہو

3) قرآن پاک پڑھنا جانتاہو۔

یہ چیزیں ضرور ساتھ لائیں

1) اپنا اصل شناختی کارڈ/ب فارم

2) دو عدد حالیہ تصاویر

3) ڈویژن نگران کا تصدیق نامہ

4) ڈویژن نگران کے شناختی کارڈ کی کاپی

5) والد/سرپرست کا اجازت نامہ

6) سرپرست کے شناختی کارڈ کی کاپی

7) یونیفارم (سفید لباس،سفید عمامہ شریف )

نصابی کتب

مدنی قاعدہ، فیضان فرض علوم دونوں حصے ، 12دینی کاموں کے بارہ رسائل ، بنیادی عقائد ومعمولات، فیضان تجوید اور نیک بننے بنانے کا طریقہ۔

مزید تفصیل کے لئے ان نمبرز پر رابطہ فرمائیں۔

03033002648

03131339990


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ  دنوں جنوبی زون بحریہ ٹاؤن لاہور کابینہ میں دینی حلقے کاانعقاد ہواجس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو محفلِ نعت اور دینی حلقے کرنے کےحوالے سے نکات بتائے اور تقرریاں مکمل کرنے، دینی حلقے کو مضبوط کرنے نیز محفل نعت کی کارکردگی کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام04 جون 2021ء بروز جمعہ ملتان زون میں رکن زون محمد ریاض عطاری اور دیگر ذمہ داران نے بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکیشن کے ڈیپارٹمنٹ ٹی وی اسٹوڈیو منیجر ایاز علی ، شعبہ انٹر نیشنل ریلیشن کے پروفیسر محمد طاہر اشرف اور شعبہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے منیجر سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ امیر اہل سنت مولانا محمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے رسائل بھی تحفۃًپیش کئے۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 03 جون 2021ء  بروزجمعرات لاہور جنوبی زون میں رکن مجلس و رکن لاہور جنوبی زون محمد شہزاد مدنی نے پی اے ٹو چوہدری عبد الرحمن اور نئی بات میڈیا گروپ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید رضی الدین کاظمی اور نئی بات میڈیا گروپ کے ڈسٹری بیوشن ہیڈ امتیاز ملک سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاونڈیشن کے فلاحی کاموں کے حوالے سے تفصیلاً بریف کیا اور فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کی دعوت پیش کی۔ملاقات کے اختتام پر دعوت اسلامی کے ماہانہ میگزین اور امیر اہل سنت مولانا محمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے تحریر کردہ رسائل تحفہ میں پیش کئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن  کی ریجن نگران کا سرنیم اور یوراگوئے (Uruguay)کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرہ کی تعداد میں اضافہ کرنے کاہدف دیا نیز رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔

اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! عنقریب سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن میں دو کورسز(جنت کا راستہ کورس، کفن دفن کورس) کروائے جائیں گے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مئی 2021ء کے آخری ہفتے میں یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی  کی ڈویژن پراتو(Prato) میں ماہانہ دینی حلقے کا آن لائن انعقاد کیا گیا جس میں 9 اسلا می بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلا می بہن نے ”دینی حلقے کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوے دینی حلقے کے فوائد بیان کئے اور اس میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے تمام شعبوں کو مضبوط کرنے کی بھی بھرپور ترغیب دلائی۔