.jpeg)
18
فروری2023ء کو معذور افراد ذ مہ دار خالد محمود عطاری اور اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار احمد اویس عطاری (پاکستان)نے گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار
بلائنڈ ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں
نے معذور اور نابینا افرادسمیت
دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات خالد محمود عطاری نے اتھارٹی پرسنز کو اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی اور اس کے تحت شائع کردہ بریل بکس،
آڈیو رسائل نیز اسپیشل پرسنز ایپلیکیشن کا
تفصیلی تعارف کروایا اور ان کو دعوتِ
اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ اس دورے میں ڈویژن ذمہ دار محسن
فرید عطاری بھی
ہمراہ تھے۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی کے تحت مدنی مشورہ
.jpg)
گزشتہ روز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین اور شفٹ ذمہ داران نے
شرکت کی ۔
مولانا رضوان عطاری مدنی نے اس موقع پر شرکا کو
رمضان عطیات جمع کرنے ، رمضان میں اعتکاف کرنے اور 12دینی کام کرنے کا ذہن دیا
جبکہ جو حفاظ کرام کو رمضان میں تراویح سنانے کے حوالے سے بھی تربیت کی ۔ اس موقع
پر ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا فیصل ایاز صدیقی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس )
ملتا
ن کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ٹریننگ سیشن کا اہتمام
.jpg)
20
فروری 2023ءکو ملتا ن کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں شفٹ ناظمین و برانچ ناظمین نے شرکت کی ۔
اس موقع پر رکن مجلس مولانا ارشد عطاری مدنی نے
شرکا میں ”خوف خدا “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
اپنے کام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد دیئے ۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس )
شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے تحت لاہور
ڈویژن میں شخصیات اجتماع منعقد
 - Copy.jpg)
22
فروری 2023ء کو دعوت اسلامی کے
شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے تحت لاہور ڈویژن میں شخصیات اجتماع منعقد کیا
گیا جس میں پولٹری انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات ، فارمرز، ڈاکٹرز ، ڈیلرز،
بروکرزاور پولٹری کمپنی کے CEOs نے
شرکت کی ۔
اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے ”زوال کے اسباب “ پر گفتگو
کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ ایگریکلچر کا تعارف اور خدمات بیان کی۔
اس موقع پر اجتما ع میں آنے والے مہمانوں نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہتے ہوئے
مزید پولٹری انڈسٹری میں اس طرح کے پروگرام کروانے کی نیتیں بھی کیں ۔ (رپورٹ:
ایگریکلچر اینڈ لائیوا سٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی لاہور ڈویژن / کانٹینٹ : محمد
مصطفیٰ انیس )
 - Copy.jpg)
21
فروری 2023ء کو شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت فیضان عطار مسجد پی آئی بی کالونی ایسٹ کراچی
سٹی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ
المدینہ کے ناظمین و ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدرسۃ
المدینہ شارٹ ٹائم کراچی سٹی کےذمہ دار قاری شہروز عطاری نے شرکا کو مدارس کے نظام
و تعلیم کو مزید بہتر بنانے اور بچوں کی اخلاقی تربیت کے حوالے سے ذہن دیا جبکہ
مدارس کو خود کفیل کرنے کےحوالے سے مدرستہ المدینہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کراچی سٹی
کے ذمہ دار قاری سخاوت عطاری نے ڈونیشن سیل بڑھانے اور مدارس کو ڈونیشن سیل کے
ذریعے خود کفیل کرنے کے حوالے سےمدنی پھول ارشاد دیئے ۔ (رپورٹ: فہیم
عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار مدرستہ المدینہ شارٹ ٹائم ایسٹ ڈسٹرکٹ/ کانٹینٹ : محمد
مصطفیٰ انیس )
سینئر بیوروکریٹ عبد
الاحد چیمہ کی والدہ کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد
.jpeg)
پاکستان کے سینئر
بیوروکریٹ عبد الاحد چیمہ کی والدہ کے لئے لاہور میں ہونے والے ایصالِ ثواب اجتماع
میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی شرکت ہوئی جہاں انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقات
کی۔
ہمسن گروپ آف کمپنیز کے سی
ای او عبد الحمید کی رہائش گاہ پر شخصیات اجتماع کا انعقاد

گزشتہ روز واپڈا ٹاؤن
ملتان میں ہمسن گروپ آف کمپنیز کے CEO عبد الحمید کی رہائش گاہ پر رابطہ برائے
ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام شخصیات اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی مالکان اور منیجرز سمیت کم و بیش 126 اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
قراٰنِ پاک کی تلاوت سے
اس اجتماع کا آغاز کیا گیا اور مبلغینِ
دعوتِ اسلامی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا
نذرانہ پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں پریزنٹیشن
دیکھائی۔
آج رات عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ میں عرسِ امام اعظم ابو حنیفہ کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد کیا جائے
گا

امام
المجتہدین حضرت سیّدنا امامِ اعظم ابو
حنیفہ رحمۃاللہ علیہ کے سالانہ
عرس کے سلسلے میں 2 شعبانُ المعظم 1444ھ بمطابق 22 فروری 2023ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
محفل کا آغاز بعد نمازِ
عشا رات تقریباً 8:45 پر کیا جائے گا جس میں تلاوتِ قراٰن، نعت خوانی، جلوس، بیان،
دعا اور لنگر کا اہتمام ہوگا۔
جھنگ
روڈ بھرووال کالونی فیصل آباد میں حاجی اسلم عطاری کے گھر پر مدنی حلقے کا
اہتمام
 - Copy.jpg)
پچھلے
دنوں جھنگ روڈ بھرووال کالونی فیصل آباد میں حاجی اسلم عطاری کے گھر پر مدنی حلقے کا
اہتمام ہوا جس میں تاجران و شخصیات سمیت
دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے نماز ، روزے کی پابندی کرنے
اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے
بارے میں ذہن دیا ۔
دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کے بارے میں ذہن دیا ۔ (رپورٹ: عبد الخالق عطاری ، آفس ذمہ
دار / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
گلشن کالونی فیصل آباد میں حاجی خلیل عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام
 - Copy.jpg)
پچھلے
دنوں نڑ والا روڈ گلشن کالونی فیصل
آباد میں حاجی خلیل عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کے حلقے کا
اہتمام ہوا جس میں تاجران و شخصیات سمیت
دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو نماز ، روزے کی پابندی کرنے اور نیکی
کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں
ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں
کے لئے عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کے بارے میں گفتگو کی۔
اس کے
علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے رمضان اعتکاف کرنے کے بارے میں ترغیب
دلائی اور آخر میں دعا سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ: عبد الخالق عطاری ، آفس ذمہ
دار / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
.jpeg)
20 فروری 2023ء
بروز پیر یوگنڈا کے شہر کمپالا میں واقع اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
 - Copy.jpg)
گزشتہ
روز جھنگ روڈ بھرووال کالونی فیصل آباد میں محمد سجاد عطاری کے گھر پر سیکھنے
سکھانے کے مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں تاجران و شخصیات سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی۔ نگران پاکستان مشاورت نے نماز ،روزے
کی پابندی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ
لیتے رہنے کی کے بارے میں ذہن دیا جبکہ دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے لئے عطیات جمع
کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کے
بارے میں گفتگو کی۔ (رپورٹ: عبد الخالق عطاری ، آفس ذمہ دار / کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)