
دعوتِ اسلامی دنیا بھر
میں دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
ہے۔
اللہ کے فضل و کرم سے دعوتِ اسلامی کی عالمی مجلسِ مشاورت اور
مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنیں دنیا بھر میں
دینی کاموں کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت ملک
و بیرونِ ملک میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے
لئے وقتاً فوقتاً مدنی مشوروں کا انعقاد ہوتا رہتا ہے۔
اسی سلسلے میں گزشتہ روز
ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک و بیرونِ ملک کی مقیم اراکینِ مجلس اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی اور
اپنے ممالک میں دینی کاموں کی ترقی کے لئے گفتگو کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
بیرونِ ملک میلبورن میں اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام کرنے والی تمام ذمہ داران
کے لئے مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔
معلومات کے مطابق ذمہ داران
نے فنانس ٹیسٹ دینے، 8 دینی کاموں کی کارکردگی، کارکردگی شیڈول اور دعوتِ اسلامی
کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ
شرکت کرنے پر کلام کیا۔
ایڈیلائڈ کی نگران اور دینی
ماحول سے منسلک دیگر اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

پچھلے دنوں اسلامی بہنوں
کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی
مجلسِ مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ایڈیلائڈ کی نگران اور دینی ماحول سے منسلک
دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں اسلامی
بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں پر کلام کرتے ہوئے اُن کا جائزہ لیا گیا
نیز نئے اہداف اور تقرری کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
آسٹریلیا کے علاقے لیکیمبا
میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دنیا بھر میں دینی و
فلاحی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آسٹریلیا کے علاقے
لیکیمبا (Lakemba) میں اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ داران نے شرکت
کی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کرتے
ہوئےآسٹریلیا کے دوسرے علاقوں میں اسلامی
بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات
کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔
دنیاپور
میں ہونے والے کوئزپروگرام ذہنی آزمائش
کےسیمی فائنل میں شخصیات کی شرکت

پاکستان کے شہر دنیاپور میں 19 فروری 2023ء کو دعوتِ اسلامی مدنی چینل کےمقبول عام کوئزپروگرام’’ذہنی آزمائش‘‘ کاسیمی
فائنل منعقد ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کی دعوت پر ایس ڈی پی او سرکل میاں عبدُالرؤف،ایس ایچ اوسٹی طاہرعزیز،اسسٹنٹ ڈائریکٹرآئی
بی شہزاداقبال راندھو،سماجی شخصیت راؤعلی
بہادرسمیت شہر بھرسےمختلف سیاسی وسماجی شخصیات سمیت ہزاروں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
(رپورٹ
: شعبہ رابطہ دعوت اسلامی دنیاپور
لودہراں، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے
گوجرانوالہ میں مختلف شخصیات (کمشنر محمد نوید حیدر شیرازی، پی
آر آؤ کمشنر محمد ندیم بٹ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن محمد افضال وڑائچ اور ایکس ایم
پی اے چئیرمین پی ایچ اے ایس اے حمید) سے ملاقاتیں کیں۔
دورانِ
ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے شخصیات کو دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی ،روحانی اور فلاحی کاموں
کے حوالے سے بتایا نیز انہیں ’’منی اسٹیڈیم شیخو پورہ موڑ گوجرانوالہ ‘‘ میں 24 فروری 2023ء بروز جمعۃ المبارک کو ہونے والے ذہنی آزمائش فائنل میں شرکت
کرنے کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ : محمد
احسان عطاری کوآرڈینیٹر دعوت اسلامی ضلع گوجرانوالہ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

گزشتہ
روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت کونسل بار شجاع آباد میں Character
Building کورس منعقد ہوا جس میں وکلا اور
جوڈیشل کمپلیکس کے تمام ججز نے شرکت کی ۔
کورس میں شریک وکلا کو مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دین
و دنیا میں ترقی و
کامیابی حاصل کرنے کے سلسلے میں قرآن و حدیث کی روشنی میں تربیتی مدنی پھول دیئے نیز نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے شرکاکو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور انہیں ہفتہ
وار اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیتیں کرتے ہوئے اس طرح کے پروگرام دوبارہ بھی منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔(رپورٹ : شعبہ مدنی کورسز پاکستان (دعوت اسلامی)،
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
ڈی ایس
پی کھیالی رانا ندیم اور ایس ایچ او
انسپکٹر اعجاز سے ان کے دفتر میں ملاقات

پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ڈی ایس پی کھیالی رانا ندیم اور ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات ان کو دعوتِ ا سلامی کا تعارف پیش کرتے
ہوئے انہیں ذہنی آزمائش کے فائنل میں آنے کی
دعوت دی ۔
٭دوسری
طرف رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر بٹ سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے
لئے دعائے مغفرت کروائی۔ آخر میں انہیں ذہنی آزمائش کے فائنل میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں
نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ
: رابطہ برائے شخصیات گوجرنوالہ ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

20فروری
2023ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ایڈمنسٹریٹر
ڈسٹرکٹ کورنگی شریف خان اور ایم پی اے
غلام جیلانی سے ملاقات کی اور اجتماعِ شب
معراج کے انتظامات میں بھرپور تعاون پر ان
کا شکریہ ادا کیا نیز شریف خان سے انکے چچا کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ
کورنگی ذمہ دار غلام محبوب عطاری نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاروق سومرو اور آفس سپرنٹنڈنٹ ریاض شیخ سے ملاقات کی اور شب
معراج کی این او سی ودیگر انتظامات میں تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

بروز
ہفتہ 18 فروری 2023ء کو دعوتِ ا سلامی کی جانب سے ایشیا گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن میں شب
معراج اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی
عاشقانِ رسول سمیت ایم پی اے صداقت حسین،کے ای کے ڈپٹی ڈائریکٹر حمید
خان،پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر ڈاکٹر شکیل، سابقہ ڈی ایس پی عبدالرحمن خان اور
یوسی چیئرمین مقبول خان نے شرکت کی۔(رپورٹ : رابطہ برائے شخصيات ڈسٹرکٹ ویسٹ اویس رضا عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت مختلف
مقامات (
یونیورسٹی،کالجز ، مارکیٹ اور مساجد ) پر کفن
دفن کورس کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس میں غسل ِ میت دینے اور کفن پہنانے کے عملی
طریقے کے ساتھ ساتھ نماز جنازہ کا
طریقہ بھی سکھایا جاتا ہے۔
اس
سلسلے میں 21 فروری 2023ء کو مکتبۃُ المدینہ بوہڑ گیٹ ملتان میں غسل میت کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبہ
کفن دفن کے صوبائی ذمہ دار، ڈویژن ذمہ دار اور سٹی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرعی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے
اور کفن پہنانے کا عملی طریقہ بتایا ۔علاوہ ازیں شرکا کو
نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ : محمد
وسیم مدنی شعبہ کفن دفن ملتان سٹی ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی دعوت پر 18 فروری 2023ء کو فیضانِ مدینہ ٹوبہ میں ہونے والے شب معراج اجتماع میں گونگے
بہرے،نابینا اور معذور افراد کے سرپرستوں سمیت اسپیشل پرسنز کے اسکول ٹیچرز نے شرکت کی۔
ڈویژن
ذمہ دارمحمد شاہد عطاری نے نگران پاکستان مشاورت رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری کے بیان کی اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں ترجمانی
کی۔
نگرانِ
پاکستان کی ترغیب پر ڈیف
اسلامی بھائیوں نے عمامہ شریف سجانے کی نیت
کی جبکہ 10اسلامی بھائیوں نے ایک ماہ
رمضان المبارک کے اعتکاف کے لئے اپنے نام
لکھوائے ۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)