.jpg)
22
فروری 2023ءبروز بدھ رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے رکنِ شوریٰ حاجی رفیع عطاری کے ہمراہ عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں لائبریری
کا افتتاح فرمایا۔
اس
موقع پر رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ
رسول کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں علمِ دین کے فضائل بتائے نیز اس
لائبریری میں موجود کتابوں کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے شرکا کو اپنی علمی صلاحیتیں بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر
اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔)کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
جشنِ ولادت امام حسین رضی
اللہ عنہ کے موقع پر فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرہ منعقد ہوگا

جشن
ولادت نواسۂ رسول، امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر 05 شعبان المعظم 1444ھ بمطابق 25 فروری
2023ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے
کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مدنی
مذاکرے کا آغاز بعد نمازِ عشا رات تقریباً
8:45 پر کیا جائے گا جس میں تلاوتِ قراٰن، نعت خوانی، جلوس، بیان، دعا اور لنگر کا
اہتمام ہوگا۔
شیخ
طریقت امیر اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا
محمد الیاس عطار قادری ’’سیرت امام حسین رضی اللہ عنہ‘‘ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے اور عاشقانِ رسول کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔ تمام اسلامی بھائیوں سے اس
مدنی مذاکرے میں شرکت کی درخواست ہے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
 - Copy.jpg)
22
فروری 2023ء بروز بدھ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے بعد نمازِ فجر بذریعہ ویڈیو لنک شعبہ اطراف کے علاقے کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
بیان
کے بعد اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دینی کام کرنے کاذہن دیا اور ماہِ شعبان میں
ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ
داران نے بھر پور انداز میں دینی کام کرنے اور ڈونیشن جمع کرنے
کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔)کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تعلیمی اداروں میں ہزاروں
اسٹوڈنٹس تعلیم حاصل کررہے ہیں

دعوتِ اسلامی علمِ دین کی ترویج و اشاعت کرنے،
لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور انہیں علمِ دین سے روشناس کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہےجس کے
مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے بڑے احسن اور متعدد طریقوں سے مسلمانوں کو قراٰن و احادیث کی تعلیمات سکھائی جارہی ہے۔
دعوتِ اسلامی نے ملک و بیرونِ ملک میں لوگوں کو علمِ
دین سکھانے اور اُن کے ایمان کی حفاظت کرنے کے لئے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا قیام کیا ہے جن میں لاکھوں اسٹوڈنٹس
علمِ دین حاصل کر رہے ہیں۔
1)جامعۃالمدینہ (بوائز،
گرلز)۔ 2)مدرسۃالمدینہ (بوائز، گرلز)۔3)مدرسۃالمدینہ (بالغان، بالغات)۔4)فیضان آن لائن اکیڈمی (بوائز،
گرلز)۔
فروری 2023ء کی کارکردگی کےمطابق پاکستان سمیت
دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے اداروں میں پڑھنے والےعاشقانِ رسول کی تعداد درج ذیل ہے:
# |
ڈیپارٹمنٹس |
اسٹوڈنٹس کی تعداد |
01 |
جامعۃالمدینہ (بوائز، گرلز) درسِ نظامی (عالم و عالمہ کورس) کروانے اور دیگر علومِ دینیہ سکھانے والا
ادارہ۔ |
1لاکھ 4 ہزار 857 |
02 |
مدرسۃالمدینہ (بوائز، گرلز) بچوں اور بچیوں کو صحیح تلفظ کے ساتھ حفظ و ناظرہ قراٰنِ کریم کی تعلیم
دینے والا ادارہ۔ |
3 لاکھ 41 ہزار 821 |
03 |
مدرسۃالمدینہ (بالغان و بالغات) بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو درست تلفظ کے ساتھ قراٰنِ
پاک کی تعلیم دینے کے لئے۔ |
3 لاکھ 58 ہزار 321 |
04 |
فیضان آن لائن اکیڈمی (بوائز، گرلز) حفظ و ناظرہ قراٰنِ کریم، درسِ نظامی اور دیگر علومِ دینیہ آن لائن(Online) سکھانے
والا ادارہ۔ |
21 ہزار 841 |
مجموعی کارکردگی |
8 لاکھ 26 ہزار 840 |
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدنی
کورسز کا ماہانہ مدنی مشورہ
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں 23 فروری 2023ء کو شعبہ مدنی کورسز کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے میں نگران سٹی مشاورت رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شعبے کے
دینی کاموں کی ماہ
جنوری 2023ء کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ
لیااور شرکا کو آئندہ کےلئے اہداف دئیے۔مزید جزوقتی اور کل وقتی کورسز
بڑھانے کےلئے شیڈول بناکر تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ : شعبہ
مدنی کورسز کراچی سٹی ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 23 فروری 2023ء کو پاکستان کے شہر مٹھی میں ڈسٹرکٹ تھرپارکر کے تحصیل نگرانوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں شعبہ ڈونیشن بکس ڈویژن نگران ،شعبہ فنانس اور مدنی کورسز کے ڈویژن ذمہ دار ،ڈسٹرکٹ تھرپارکر کے تحصیل
نگرانوں نے شرکت کی ۔
میرپورخاص
ڈویژن نگران حافظ زین عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں مزید
اضافہ کرنے کا ذہن دیا ، ایک ماہ اور 10 دن کا اعتکاف کروانےکے حوالے سے نکات بتائے نیز سالانہ ڈونیشن جمع کرنے
کے حوالے سے مدنی پھول بھی دیئے جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ : فرحان عطاری ڈویژن ذمہ دار ڈونیشن بکس ،
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

مؤرخہ
22 فروری 2023ء بروز بدھ فیضانِ مدینہ منڈی
بہاؤالدین میں اجتماع معراج کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اطبانے شرکت کی۔اجتماع کا آغاز تلاوت قرآنِ پاک
و نعتِ رسولِ مقبول سے کیا گیا۔
بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ’’ معجزۂ معراج ‘‘ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور تحفہ معراج نماز کے بارے
میں بتاتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا نیز خصوصی طور پر نماز سیکھنے کے حوالےسے نماز کورس کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔
اس کے
علاوہ ڈسٹرکٹ نگران رفعت عطاری نے شرکا کو
منڈی بہاؤالدین میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے
بارے میں بریفنگ د ی اور آخر میں اطباکو
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کروایا۔
اس اجتماع میں مرکزی صدر پاکستان ہربلسٹ ایسوسی
ایشن حکیم عبیداللہ جنجوعہ ، مرکزی صدر بزم اجمل پاکستان حکیم محمد افضل غوری ، حکیم
نعیم عطاری ، صوبائی ذمہ دار ہربل ڈیپارٹمنٹ حکیم سعید احمد مرزا ، حکیم ساجد
عمران اور محمد عاصم چشتی سمیت شہر کے معروف اطبانے بھی شرکت کی۔( کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کی جانب سے یکم شعبان المعظم کو امیر اہلسنت دامت
برکاتہم العالیہ کی ترغیب پر ایک نئے کورس بنام ’’حاضری قبرستان ‘‘کا آغاز ہوا اس کورس کے کرنے
والوں کو آپ نے دعاؤں سے بھی نوازا ۔
امیر اہل سنت دامت برکاتہم
العالیہ کی
دعاؤں کو حاصل کرنے کے لئے 01 شعبان
المعظم بمطابق 22 فروری 2023 ءکو شعبہ کفن دفن کی جانب سے ملتان
سٹی میں واقع مدنی مرکز فیضان مدینہ نزد انصاری چوک شاہ رکن عالم کالونی میں حاضری قبرستان کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
ملتان
سٹی ذمہ دار محمد وسیم عطاری مدنی نے اس کورس میں” وہ بزرگ کون تھے جن کی کرامت سے مردے زندہ ہوئے، دنیا میں سب سے پہلی قبر کس کی بنی، قیامت
کے دن سب سے پہلے قبر کن کی کھلے گی، دنیا میں افضل ترین قبرستان کونسا ہےاور قبر پر حاضری کا طریقہ بتایا “ ۔کورس کے اختتام
پر ناظم الامور فیضان مدینہ محمد حامد عطاری مدنی نے دعا کروائی جبکہ شرکائے کورس نے بہت اچھے اچھے تاثرات بھی دیئے۔ (رپورٹ : محمد
وسیم مدنی شعبہ کفن دفن ملتان سٹی ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

معراج النبی صلی اللہ علیہ و سلم کے سلسلے میں پچھلے دنوں بیرونِ ملک برمنگھم یوکے میں عظیم الشان اجتماعِ معراج کا
انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوارکے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔اجتماع کا
آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے
حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔
بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شبِ معراج کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کو معراج کے واقعات بتائے ہوئے انہیں پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ
پروفیشنلز فورم کے تحت گزشتہ روز سپیریئر کالج
(Superior College) سرگودھا میں
پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس، مختلف اسکولز کے ٹیچرز اور
بارایسو سی ایشن کے وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسول ِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگران شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد محسن عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
حیدر آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
عاشقانِ رسول کے لئے فری میڈیکل کیمپ
.jpeg)
23 فروری 2023ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر
حیدر آبا دمیں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا۔
معلومات کے مطابق اس فری میڈیکل کیمپ میں حیدر
آباد سندھ کے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 12 ماہ مدنی قافلے
میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کا چیک اپ کیا اور انہیں ادویات بھی دیں۔
علاوہ ازیں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود ڈاکٹر حضرات کو مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایااور چند اہم امور پر تبادلۂ خیال
کیا۔
بعدازاں ڈاکٹر حضرات نے ماہانہ فری میڈیکل کیمپ
کا انعقاد کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور مدنی
قافلوں میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد محسن عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ حیدر آبادمیں12 ماہ مدنی قافلے کے
مسافروں کے لئے فری میڈیکل کیمپ
.jpeg)
16 فروری 2023ء کو پاکستان کے شہر حیدر آبا
دمیں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں رابطہ برائے ہومیوپیتھک
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا۔
اس فری میڈیکل کیمپ میں حیدر آباد سندھ کے
ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 12 ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے
والے عاشقانِ رسول کا چیک اپ کیا اور انہیں ادویات بھی دیں۔