22 فروری 2023ء بروز بدھ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز  شفٹ قادری کے مدرسین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشوے میں شعبے کے لاہور ڈویژن ذمہ دار مولانا رضوان عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

ڈویژن ذمہ دار نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے نیز رمضان عطیات زیادہ سے زیادہ جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر راولپنڈی میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ گرلز رینچ روڈ میں ایک میٹ اپ ہوئی جس میں دورۂ حدیث شریف کی طالبات نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے طالبات کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف دینی ایکٹیویٹیز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


پنجاب پاکستان کے شہر راولپنڈی میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام راولپنڈی ڈویژن، سٹی اور ٹاؤن سطح کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹاؤن تا ذیلی سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تحریک میں نئے افراد کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کا ڈیٹا سافٹ ویئر میں اپلوڈ کرنے، تقرری مکمل کرنے اور سالانہ ڈونیشن کا فالو اپ لیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 20 فروری 2023ء بروز اتوار عازِ مینِ مدینہ منورہ اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت، عالمی سطح پر حج و عمرہ ذمہ دار اور حرمینِ طیبین کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکا کی تربیت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف موضوعات پر کلام کرتے ہوئے مدینہ منورہ میں اپنے وقت کا بہتر استعمال کرنے، اصلاحِ اعمال اجتماع منعقد کرنے، دینی کورسز کروانے اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

دینِ اسلامی کی ترویج و اشاعت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کی جو فیملی دینی کاموں کے سلسلے میں موزمبیق سفر کرکے گئی ہیں اُن کا  آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ شوریٰ، سفرِ مجلس ذمہ دار اور ساؤدرن ریجن نگران اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ اُن فیملیز کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں نیکی کی دعوت عام کرنے نیز اہداف و مقاصد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جو اہداف دیئے گئے ہیں انہیں مکمل کرنے کا ذہن دیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس گرلز کے تحت 21 فروری 2023ء بروز اتوار سرگودھا میٹروپولیٹن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی اور صوبائی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سےشعبے کی ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں اپنے اہداف کو پورا کرنے کا ذہن دیانیز مزید گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے متعلق اہم امور پر کلام بھی کیا۔بعدازاں پاکستان سطح کی ذمہ دار نے ڈیٹا انٹری کا فالو اپ لیتے ہوئے نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس گرلز کے تحت 20 فروری 2023ء بروز اتوار ضلع خوشاب کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی  اور صوبائی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس دوران شعبے کی پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سےشعبے کی ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں اپنے اہداف کو پورا کرنے کا ذہن دیانیز مزید گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے متعلق کلام بھی کیا۔

آخر میں پاکستان سطح کی ذمہ دار نے ڈیٹا انٹری کا فالو اپ لیتے ہوئے نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس گرلز کے تحت پچھلے دنوں راولپنڈی ڈویژن کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون تا ذیلی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں شعبے کی پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران سے ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے اہداف کو پورا کرنے نیز مزید گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے متعلق کلام کیا۔آخر میں پاکستان سطح کی ذمہ دار نے ڈیٹا انٹری کا فالو اپ کیا اور نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس گرلز کے تحت پچھلے دنوں اسلام آباد سٹی کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون تا ذیلی اور سٹی کی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبے کی پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے اہداف کو پورا کرنے نیز مزید گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے متعلق کلام کیا۔آخر میں پاکستان سطح کی ذمہ دار نے ڈیٹا انٹری کا فالو اپ کیا اور نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی۔

20 فروری 2023ء بروز اتوار P.I.B کالونی کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے فیضانِ صحابیات میں شعبہ نیو سوسائٹی کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ و ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے بالمشافہ جبکہ اورسیز ریجن نگران اور نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے نیوسوسائٹی میں دینی کام کرنے کا طریقۂ کار بتاتے ہوئے نیوسوسائٹی کے سنتوں بھرے اجتماعات، محفلِ نعت، علاقائی دورہ،حکمتِ عملی اور چند احتیاطوں کے بارے میں کلام کیا۔


بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کےسلسلے میں 21 فروری 2023ء بروز منگل نارتھ امریکہ کے بنگلہ اسپوکن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے مختلف موضوعات پر کلام کیا نیز اسلامی بہنوں کو مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے / پڑھانے اور شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں یورپین یونین ریجن نگران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار (انٹرنیشنل کمیٹی) اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کو ہدف دینے اور زیادہ سے زیادہ شعبہ جات کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے اپنی کوشش بڑھانے اور دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے کی ترغیب دلائی۔