گلشن
معمار، کراچی محمدی مسجد میں دعوت اسلامی
کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد
 - Copy.jpg)
23
فروری 2023 ء بروز جمعرات گلشن معمار، کراچی محمدی مسجد میں دعوت اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس
میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
ہفتہ
وار اجتماع کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور
نعت رسول پاک سے کیا گیا ۔ اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد امین
عطاری نے شرکا سے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کاذہن دیا ۔ (کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)
فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائزکی جانب سے برانچ
کلاتھ مارکیٹ کانفرنس ہال میں مدنی مشورہ

22
فروری 2023ء بروز بدھ فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز کی جانب سے برانچ کلاتھ مارکیٹ کانفرنس ہال حیدرآباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ڈویژن کے تمام شفٹ ناظمین
نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران مولانا عابد حسین عطاری مدنی نے تعلیمی
نظام کو مزید بہتر کرنے میں ناظمین کے
کردار سے متعلق اہم نکات فراہم کئے اور ناظمین کا طلبہ سے رابطہ بہتر بنانے کے
حوالے سے تربیت کی۔
ساتھ
ہی مشورے میں 4 مارچ 2023ء کو حیدرآباد ڈویژن میں ہونے والے شفٹ
ناظمین کے سہ ماہی اجتماع کے انتظامات کے
حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
گلشن
معمار سہراب گوٹھ میں رکن شوری حاجی محمد
امین عطاری کی دینی کاموں کے سلسلے میں شخصیات سے ملاقات
 - Copy.jpg)
23
فروری 2023ء بروز جمعرات گلشن معمار سہراب
گوٹھ ٹاؤن میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے دینی کاموں کے
سلسلے میں شخصیات سے ملاقات کی۔
دوران
ملاقات رکن شوریٰ نے شخصیات کو دعوت اسلامی کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
وزٹ کی دعوت دی نیز دعوت اسلامی کے
دینی کے دینی کاموں میں حصہ ملانے کا بھی
ذہن دیا ۔ (کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)

شعبہ
کفن دفن دعوتِ اسلامی کی جانب سے 23 فروری 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں غسلِ میت کورس کا انعقاد ہوا جس میں مختلف کورسز کے اسلامی بھائی شریک
ہوئے۔
شعبہ
کفن دفن سٹی ذمہ دار مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکائے کورس کو حاضری قبرستان کے آداب
اور اسکی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے نیز کفن پہنانے کا طریقہ بتایا۔(رپورٹ : شعبہ
کفن دفن ذمہ دار عزیر عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
شعبہ
تعلیم دعوت اسلامی کے تحت میٹرک بورڈ آفس میں ایصال ثواب اجتماع منعقد

پچھلے
دنوں شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت میٹرک بورڈ آفس میں ایصال ثواب اجتماع ہوا
جس میں میٹرک بورڈ آفس کے چیئر مین ،
کنٹرولر ، جنرل سیکریٹری اور دیگر عملہ نے
شرکت کی۔
اجتماع
پاک کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت
شریف سے کیا گیا ، بعد ازاں مبلغ دعوت
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں
دعوت اسلامی کا تعارف بیان کرتے ہوئے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے اور دینی ماحول سے وابستہ رہنے
کاذہن دیا ۔ (کانٹینٹ :
محمد مصطفیٰ انیس)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کی جانب سے 21 فروری 2023ء کو گلستان
جوہر میں قائم غوثیہ مسجد میں کفن دفن کورس کا اہتمام کیا گیا
جس میں مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ایسٹ
ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد عزیر عطاری نے’’ غسلِ میت دینے کی فضیلت‘‘ کے موضوع
پرسنتوں بھرابیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے
کفن کاٹنے/ پہنانے کا طریقہ سکھایا۔ اس کے علاوہ نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ اور
تدفین کرنے سے متعلق شرعی مسائل بتائے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

21
فروری 2023ء کو شعبہ تعلیم کے ذمہ دار محمد مشہید عطاری نے بے نظیر بھٹو
یونیورسٹی کراچی کا دورہ کیا جہاں
یونیورسٹی کے لیکچرار سر شاہجہان کھوکھر
اور سر عبد الرحیم سے ملاقات کی۔
اس
ملاقات میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اوردعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعات میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز 26 فروری
2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔ (رپورٹ:
محمد مشہید عطاری ، شعبہ تعلیم / کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)

پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کی جانب سے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد
میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں فیضانِ
مدینہ میں موجود مختلف شعبہ جات(جامعۃالمدینہ، مدرسۃ المدینہ ،پاکستان مشاورت آفس، کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ)کے
ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس
ٹریننگ سیشن میں سپلائی چین ہیڈ سید فراز نے اسلامی بھائیوں کو کریکٹر بلڈنگ کے حوالے سے
تربیت کی اور انہیں اپنے شعبہ جات میں
ہونے والے دینی کام کو پروفیشنل انداز میں کرنے کے حوالے سے
نکات بتائے ۔ (رپورٹ : عبد
الخالق عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
ذمہ
داران کا ایبٹ آباد میں دی کنگسٹن اسکول فار انکلوسو ایجوکیشن کا وزٹ
 - Copy.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ذمہ داران نے 18 فروری 2023ء کو
ایبٹ آباد ، خیبر پختونخواہ میں دی کنگسٹن اسکول فار انکلوسو ایجوکیشن کا وزٹ کیا۔
شعبہ
اسپیشل پرسنز کے ذمہ داران احمد اویس عطاری اور خالد محمود عطاری نے اسکول کے پرنسپل ، ایڈمن اسٹاف سے ملاقات کی ، جس میں شعبہ اسپیشل پرسنز کا
تعارف کرواتے ہوئے ٹیچرز ٹریننگ اور اسٹوڈنٹس لرننگ سیشن کروانے پر تبادلہ
خیال ہوا اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت ڈیف اسلامی بھائیوں کے لئے شائع ہونے والی کتاب کا
تعارف بھی پیش کیا۔ (رپورٹ: محمد
رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ
انیس)

اسپیشل
پرسنزڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کےتحت 21 فروری
2023ء کو نیکی کی دعوت دینے کے
سلسلے میں معذور افراد ذمہ دار خالد محمود
عطاری(پاکستان)
نے پاکستان بیتُ المال جنرل ہیڈکوارٹرز اسلام آباد
کا دورہ کیا ۔
معلومات کے مطابق خالد محمود عطاری نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ساتھ اہم
امور پر گفتگو کی جس میں انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا،اس
کے تحت معذور افراد میں ہونے والے دینی کاموں کی بریفنگ دی اور ان کو فیضانِ مدینہ
اسلام آباد جی 11 کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

21
فروری 2023ء کواسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کےتحت معذور افراد ذمہ دار خالد محمود عطاری(پاکستان) نے نیشنل اسپیشل ایجوکیشن سینٹر فار فزیکلی ہینڈی کیپڈ
چلڈرن ہیبیلیٹیشن سینٹر
اسلام آباد کا دورہ کیا۔
جہاں خالد
محمود عطاری نے ڈائریکٹر جنرل معراج گل کے ساتھ میٹنگ کی جس میں انہیں شعبہ رابطہ برائے
معذور افراد کے تحت ہونے والےدینی کاموں کی بریفنگ دی اور ان کو فیضانِ مدینہ
اسلام آباد جی 11 کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کےتحت 21
فروری 2023ء کو معذور افراد ذمہ دار خالد محمود عطاری(پاکستان) نے شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد کا دورہ کیا۔
جہاں
انہوں نے ہیڈ آف ری ہیبیلیٹیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مطلوب احمد قادری (فزیو اینڈ ری ہیب اسپیشلسٹ)
سے ملاقات کی اور معذور افراد سے متعلق سہولیات
پر تبادلۂ خیال کیا۔
بعدازاں
ڈاکٹر مطلوب احمد قادری کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت
ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی دیں جس پر انہوں نے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)