22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
23
فروری 2023ء کو فیضانِ مدینہ شاہ رکنِ
عالم کالونی نزد انصاری چوک ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی معاونت ذمہ دار، پاکستان قراٰن
ٹیچر ٹریننگ کورس ذمہ دار، ڈویژن معاونت ذمہ دار ، ڈسٹرکٹ معاونت ذمہ داراورٹاؤن
معاونت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
نگران
مجلس غلام الیاس عطاری نے فیضان صحابیات
کے آغاز کے حوالے سے مشورہ کیا، اسلامی بہنوں کے فرض علوم پر مشتمل کورس شروع کرنے پر تبادلۂ خیال کیا اور اس سلسلے میں آئندہ کے لئے اہداف طے کئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:شعبہ معاونت برائے اسلامی
بہنیں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)