دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں تبلیغِ دین کرنے اور
لوگوں کو دینِ اسلامی کے دامن سے وابستہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جس
کی بدولت ہزاروں غیر مسلم اسلام قبول کرکے دامنِ اسلام میں داخل ہو چکے ہیں۔
اسی سلسلے
میں پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اورسیز دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان سطح کے ذمہ
دارمحمد حنیف عطاری نے بیرونِ ملک یوگنڈا سفر کے دوران کمپالا شہر میں ایک ڈیف غیر مسلم کو اسلام کی دعوت پیش کی جس پر اُس غیر مسلم نے اپنے سابقہ مذہب تائب
ہوکر اسلام قبول کرلیا۔معلومات کےمطابق اسلام قبول کرنے والے اسلامی بھائی کا اسلامی
نام احمد رکھا گیا۔(رپورٹ: محمد رضون عطاری مدنی، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان
آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)