22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 25 فروری 2023ء کو فیضانِ مدینہ ملک کالونی نواب شاہ میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں ڈویژن معاونت ذمہ دار، شہر نگران ، ٹاؤن معاونت ذمہ دار، ذیلی
شعبہ فیضان صحابیات کے نگران حماد عطاری اور صوبائی دارالسنہ ذمہ دار عرفان عطاری موجود
تھے۔
مدنی مشورے میں نگران شعبہ غلام الیاس عطاری نے اسلامی بھائیوں سے فیضان صحابیات کے آغاز کے
حوالے سے گفتگو کی نیز اسلامی بہنوں کے
لئے فیضان صحابیات میں کورسز شروع کرنے کے متعلق شیڈول پر تبادلہ ٔ خیال کیا
اور مزید آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔ (رپورٹ:شعبہ
معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)