4 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
معاونت
برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے
تحت فیضانِ صحابیات کے آغاز کے حوالے سے فیضانِ
مدینہ ٹنڈو آدم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن معاونت ذمہ دار، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران،تین رکنی مجلس، شعبہ
فیضان صحابیات کے نگران حماد عطاری اور
صوبائی دارالسنہ ذمہ دار عرفان عطاری نے شرکت کی ۔
نگران
مجلس غلام الیاس عطاری نے اسلامی
بھائیوں کو فیضان صحابیات کے آغاز کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز اسلامی بہنوں میں فرض علوم پر مشتمل کورسز شروع کرنے سلسلے میں باہمی مشاورت سے اہداف طے کئے۔(رپورٹ:شعبہ
معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)