
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدرسۃالمدینہ بوائز فیصل آباد
ڈویژن کے ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے ناظمین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
مولانا عبد اللہ عطاری مدنی اور سرفراز عطاری کے
والدین کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد

گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں مولانا عبد اللہ عطاری مدنی اور سرفراز عطاری کے والدین کے لئے ایصالِ
ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحومین کے اہلِ خانہ سمیت دیگر عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے
کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے ”حقوقِ والدین“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے اپنے بیان میں عاشقانِ رسول کو والدین کے ساتھ حسنِ سلوک
کرنےکے ساتھ ساتھ اُن کی خدمت بھی کرنے کا ذہن دیا نیز نیکی کے کاموں میں حصہ لتے
رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں فاتحہ خوانی پڑھی گئی اور نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مرحومین کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
فیصل آباد میں مختلف سوسائٹیز کی شخصیات اور
تاجران کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ

شعبہ نیو سوسائٹیز دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل
آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا
جس میں فیصل آباد کی مختلف سوسائٹیز سے شخصیات اور تاجران سمیت دیگر ذمہ داران و
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کو
نماز و روزوں کی پابندی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا نیز
دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے اُن شعبہ جات میں ہونے والے
اخراجات کے بارے میں بتایا۔

امت کی غمخواری
کا جذبہ رکھنے اور لوگوں کے دینی ، شرعی اور روحانی مسائل حل کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ خانیوال میں 3 دن کا (24، 25
اور 26 فروری 2023ء) روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں ملتان ڈویژن سےآنے والے
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس کورس میں شعبے کے معلم عبد الرؤف عطاری نے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی۔
اس کے علاوہ معلم نے کورس میں شریک اسلامی
بھائیوں کو دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں چنداحتیاطیں بیان کیں نیز شعبے کے متعلق نئی اپڈیٹس سے آگاہ
کیا۔

25 فروری 2023ء بروز ہفتہ شعبہ تحفظِ اوراقِ
مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ مکہ مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ لاہور میں مدنی
مشورہ منعقد کیا گیا جس میں لاہور ڈویژن کے شعبہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
اس موقع پر شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد رضا
عطاری نے شہید اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کو خودکفیل
کرنے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔
دورانِ مدنی مشورہ شعبے کے ڈویژن ذمہ دار محمد
عالم عطاری نے صوبائی ذمہ دار کو شعبے کے تحت اپنی ڈویژن میں ہونے والے دینی کاموں
کی کارکردگی سے آگاہ کیا جبکہ صوبائی ذمہ دار نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بھائیوں کی 2023ء کے اہداف کو پورا کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
علاوہ ازیں صوبائی ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی
تربیت کرتے ہوئے انہیں اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ناصرعطاری شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پتوکی شہر میں بلڈ کیمپ کا انعقاد، طلبہ و اساتذۂ
کرام نے اپنا خون عطیہ کیا

پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر پتوکی میں شعبہ
FGRF دعوتِ اسلامی کی جانب سے بلڈ کیمپ لگایا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ
بوائز اور جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام سمیت مختلف شعبہ
ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے تھیلیسیمیا اور دیگر خون کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لئے اپنا خون عطیہ کیا۔
معلومات کے مطابق اس بلڈڈونیشن کیمپ میں علمائے
کرام کی بھی آمد ہوئی جنہوں نے دعوتِ
اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
.jpg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے نگران حاجی محمد
عمران عطاری مدظلہ العالی نے دینی کاموں کی ترویج و اشاعت کے سلسلے میں آسٹریلیا کا سفر کیا۔
دورانِ
سفر نگرانِ شوریٰ نے دیگر ذمہ داران کے
ہمراہ ترکش قونصلٹ میں قونصلر جنرل علی سیوم سے ملاقات بھی کی
جہاں نگرانِ شوریٰ نے علی سیوم کو حالیہ زلزلوں کے بعد ترکیہ میں FGRF کے
تحت جاری امدادی کاموں پر مشتمل وڈیوز دکھائیں اور بریفنگ دی۔
اس
موقع پر انہیں نگران سینٹرل ریجن ایشیا و افریقن عرب ریجنز جو کے امدادی کاموں میں خود بھی شامل ہے انہوں نے بذریعہ کال مختلف شہروں (حطائی،غازی،ادنیٰ ،کارہن اور مرائش سمیت دیگر علاقوں )میں دعوتِ
اسلامی کے تحت جاری امدادی کاموں سے متعلق بتایا جس پر قونصلر جنرل نے اپنے بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔آخر میں نگرانِ
شوریٰ نے انہیں امیر اہلِ سنت
دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب’’غیبت کی تباہ کاریاں‘‘کا انگلش
ایڈیشن اور دیگر کتب تحفہ میں دیں۔ ) کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(
مفتی تنزانیہ شیخ ابوبکر زبیر شافعی مدظلہ العالی سے رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری کی ملاقات

افریقی ملک تنزانیہ کے شہر دارالاسلام میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی جنید عطاری نے مفتی تنزانیہ شیخ ابوبکر زبیر شافعی مدظلہ العالی سے ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق دورانِ ملاقات مفتی صاحب کو
رکنِ شوری حاجی جنید عطاری نے دنیا بھر میں دعوتِ
اسلامی کےتحت ہونے والے دینی کاموں اور کنزالمدارس بورڈ کے حوالے سے معلومات دیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں پر
تیار کردہ وڈیوز بھی دکھائیں جس پر مفتی صاحب نے اظہار مسرت فرماتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
آخر
میں رکنِ شوریٰ نے مکتبۃُ المدینہ سے عربی زبان میں شائع ہونے والا ماہنامہ فیضان ِمدینہ بنام’’ نفحاتُ المدِینَۃ‘‘ تحفے میں پیش کیا۔ ) کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(

24 فروری 2023ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر
راولپنڈی میں ایک مدنی مشورہ منعقد ہوا جس
میں پاکستان مجلسِ مشاورت آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے آفس کے کام میں بہتری لانے کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی نیز ہدف
بناکر کام کرنے اور آفس کے نظام میں بہتری لانے کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔
کے پی کے کی صوبائی، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت 24 فروری 2023ء بروز جمعہ
بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں KPK کی صوبائی،
ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ذمہ داران سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے ڈونیشن کے اہداف مکمل کرنے، کارکردگی
شیڈول اور ماہانہ کارکردگی بروقت اپنی
نگران اسلامی بہن کو جمع کروانے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد
میں دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے پچھلے دنوں راولپنڈی
دارالسنہ کے اسٹاف کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے دارالسنہ میں ہونے والے کورسز میں داخلے کےاہداف پر گفتگو کی نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو پیش آنے والے
مسائل کا حل بتایا۔
دارالسنہ راولپنڈی میں جاری اصلاحِ اعمال کورس
کی اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
راولپنڈی ڈویژن میں قائم دارالسنہ میں جاری اصلاحِ اعمال کورس کی اسلامی بہنوں کے
درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔