2 مارچ 2023ء بروز جمعرات سندھ ہائی کورٹ بارایسو سی ایشن کے ممبر راؤ اکرام سلیمان نے ماڈل ٹاؤن ڈسٹرکٹ کورنگی کی جامع مسجد غوثیہ جناح اسکوائر میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کنزالمدارس بورڈ پاکستان کے امتحانی مرکز کا وزٹ کیا۔

اس دوران ناظمِ جامعۃالمدینہ بوائز مولانا نعمان عطاری مدنی نے کنزالمدارس بورڈ پاکستان کے تحت ملک بھر میں ہونے والے امتحانات کے بارے میں راؤ اکرام سلیمان کو بریفنگ دی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد محمد صہیب یوسف عطاری ایڈوکیٹ معاون شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی مشاورت ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)