جوڑیا بازار میں واقع جائے نمازفیضانِ مصطفیٰ میں
سٹی کورٹ کے ذیلی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت یکم مارچ 2023ء بروز بدھ جوڑیا بازار میں واقع جائے
نمازفیضانِ مصطفیٰ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سٹی کورٹ کے ذیلی ذمہ داران سمیت
دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ شعبے کے کراچی سٹی ذمہ دار
راؤ آصف عطاری نے شعبے کے تحت ہونے والے
دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور شرکا کو ذمہ داران کی تقرری مکمل
کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ سٹی ذمہ دار نے مدنی مشورے میں شریک
ذیلی ذمہ داران کو شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے لئے اہداف دیئے جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد محمد صہیب یوسف
عطاری ایڈوکیٹ معاون شعبہ رابطہ برائے وکلا کراچی
سٹی مشاورت ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)