27 فروری 2023ءکو حیدرآباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں جامعۃ ُالمدینہ  کے ذمہ داران و اساتذہ ٔ کرام نے شرکت کی ۔

اس موقع پر رکنِ شعبہ مولانا نعیم بابر عطاری مدنی نے تعلیمی امور کے حوالے سے ٹریننگ کی اور شرکا کو شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)