18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ملک و بیرونِ ملک میں شجرکاری مہم کا آغاز کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یکم مارچ 2023ء بروز بدھ
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حافظ آباد عدنان نواز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر شیخ عبد
النعیم عطاری نے ریسکیو آفس 1122 میں پودے لگائے۔
اس موقع پر آفیسرز کے ہمراہ شعبہ FGRF
دعوتِ اسلامی کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں
ایمرجنسی آفیسر نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات
کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد ذمہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)