25 فروری  2023ء بھیرہ شریف ضلع سرگودھا میں اسلامی بھائی کے بیٹے کی شادی کے موقع پر محفلِ نعت کا سلسلہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران انصر خان عطاری مدنی، تحصیل نگران ابوبکر رضا عطاری مدنی سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی۔

محفلِ نعت کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیا ن کیا ۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: فضیل رضا عطاری مدنی، کانٹینٹ:رمضان عطاری)