حدیث پاک (1) چار خصلتیں جس میں ہوگی وہ پکا منافق ہے :(1)بات کرے تو جھوٹ بولے (2)امانت رکھوائی جائے تو خیانت کرے (3)جب عہد کرے تو دھوکادہی سے کام لے (4)جب جھگڑے تو گالی بکے۔

حدیث پاک (2) ہر بد عہد کے لئے بروزِ قیامت اس کی سرین کے پاس ایک جھنڈا ہوگا کہا جائے گا کہ یہ فلاں کی بد عہدی ہے سنو ! عوام کا امیر سے بد عہدی کرنے سے بڑھ کر کوئی بد عہدی نہیں ۔

حدیث پاک (3)رسو لِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: بروزِ قیامت تین لوگوں کی طرف سے میں مطالبہ کروں گا :(1) وہ شخص جسے میرے سبب عطا کیا گیا پھر اس نے بد عہدی کی ۔(2) وہ شخص جس نے آزاد شخص کو بیچ کر اس کی قیمت کھالی اور (3) وہ شخص جس نے کسی کو مزدور رکھا اور اس سے پورا پور اکام لیا مگر اُسے اجرت نہیں دی۔( اس حدیث پاک امام مسلم و بخاری نے روایت کی ہے)

حدیث پاک (4) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : منافق کی تین نشانیاں ہیں (1)جب بات کرے تو جھوٹ بولے (2) جب امانت دی جائے تو خیانت کرے (3) اور جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے۔ (مسلم اور بخاری شریف)

(5) حدیث پاک حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : تین چیزیں جس شخص میں پائی گئیں وہ منافق ہے اگرچہ و ہ روزہ رکھے اور نماز پڑھے اور گمان کرے کہ وہ مسلمان ہے (1)جب بات کی ہے تو جھوٹ بولے (2)اور جب امانت دی جائے تو خیانت کرے (3)اور جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے ۔ (سنن کبریٰ للبیھقی،مسلم و بخاری شریف )