پچھلے دنوں جھنگ روڈ بھرووال کالونی فیصل آباد میں محمد سلیم پاشا عطاری (ڈرائی فروٹ کے تاجر) کے گھر پر سیکھنے سکھانے کے مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں تاجران و دیگر شخصیات سمیت عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی ۔ نگران پاکستان مشاورت نے پیارے آقاﷺ کی شان میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کا لکھا ہوا قصیدہ معراجیہ پڑھا اور پیارے آقا ﷺ کی سیرت کے بارے میں بیان کی۔

نماز روزے کی پابندی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا جبکہ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کے بارے میں ذہن دیا ۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی۔(رپورٹ: عبد الخالق عطاری ، آفس ذمہ دار / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


پچھلے دنوں پاکستان کے شہر حافظ آباد کی جامع مسجد صدیقیہ مدھرانوالہ روڈ حافظ آباد میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز حافظ آباد کے ناظم صاحب، مدرسۃالمدینہ بوائز کے قاری صاحبان اور علاقے کے دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش  250 تھی۔

اجتماع کا آغاز نمازِ تہجد سے ہوا جس کے بعد عاشقانِ رسول نے ذکر و دعا، تلاوتِ قراٰن اور مناجات میں شرکت کی نیز وقتِ سحری کا سلسلہ بھی ہوا۔

علاوہ ازیں عاشقانِ رسول نے اذانِ فجر کے بعد امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے عطا کردہ نیک اعمال رسالے پر عمل کرتے ہوئے علاقے کے اسلامی بھائیوں کو نمازِ فجر کے لئے جگایا۔

بعدنمازِ فجر ڈسٹرکٹ نگرانِ محمد وسیم عطاری نے ”حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ: احمد رضا  عطاری رکنِ شعبہ اصلاحِ اعمال ڈسٹرکٹ  ذمہ دار حافظ آباد  ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سندھ بلوچستان سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے لئے حیدر آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تربیتی نشست کا  انعقاد کیا گیا۔

اس تربیتی نشست میں ذیلی شعبہ 12 ماہ مدنی قافلہ کے ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی نے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے رمضانُ المبارک میں ہونے والے اعتکاف کی تیاریوں کے حوالے سے اہداف طے کئے۔

معلومات کے مطابق سندھ بھر کے مختلف مقامات پر دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول اعتکاف کی تیاری کریں گے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اعتکاف بھی کروائیں گے۔

بعدازاں ذمہ دار نے شرکائے مدنی قافلہ کو اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:علی حسن عطاری رکنِ شعبہ 12 ماہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت کلفٹن بلاک 2 کراچی کی جامع مسجد الخیر میں 7 دن کا اصلاحِ اعمال کورس منعقد ہوا جس میں معلم عبد الجلیل عطاری نے باطنی بیماریوں (حسد، تکبر، غیبت، بدگمانی) کی آفات سے بچنے کا طریقہ سکھایا نیز بنیادی فرض علوم پر شرکا کی رہنمائی کی۔

تفصیلات کے مطابق عاشقانِ رسول نے دورانِ کورس نفلی عبادات سمیت تہجد،اشراق و چاشت اور اوابین پڑھنے کی سعادت حاصل کی جبکہ معلم کورس نے خوفِ خدا، اسلاف کا ذوقِ عبادت، سنتیں و آداب اور اخلاقیات کے موضوعات پر عاشقانِ رسول کی ذہن سازی کی۔

کورس کے اختتام پر شرکا سے امتحان لیا گیاجبکہ شعبہ مدنی کورسز کے کراچی سٹی ذمہ دار نے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری مدنی رکنِ شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

20 فروری 2023ء بروز پیر شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وزارتِ مذہبی امور حاجی کیمپ سکھر سندھ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹرنور محمد سومرو اور عبد الغنی قریشی  سمیت دیگر عملے سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات رکنِ لاڑکانہ ڈویژن عبد الرزاق عطاری اور رکنِ ڈسٹرکٹ سکھر حاجی خلیل احمد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں سے حج 2023ء کے متعلق چند اہم امور پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام عملے کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ حج و عمرہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر پتوکی میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ بوائز میں مرکز صراطِ مستقیم تاج باغ لاہور کے مدرس مفتی محمد رضا المصطفیٰ رازی جلالی صاحب کی تشریف آوری ہوئی۔

اس دوران جامعۃالمدینہ بوائز کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام نے مفتی صاحب کا پرجوش انداز میں استقبال کیا اور انہیں جامعۃالمدینہ کا وزٹ کروایا۔

بعدازاں مفتی محمد رضا المصطفیٰ رازی جلالی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا نیز وہاں موجود طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دارسیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی دینی، اخلاقی، شرعی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرنے کے لئے 21 فروری 2023ء بروز منگل آن لائن میٹ اپ ہوا جس میں شعبہ اطراف کے علاقے کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

معلومات کے مطابق اس میٹ اپ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے بعد نمازِ فجر بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 20 فروری 2023ء بروز پیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے شفٹ و برانچ ناظمین کی شرکت رہی۔

رکنِ شعبہ مولانا عمران عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ناظمین کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مالِ وقف کی اشیاء کو استعمال کرنے کے حوالے سے احتیاطی تدابیر بتائیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سبی بلوچستان میں حبیبُ اللہ خجک کے انتقال پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے مرحوم کے صاحبزادگان( محمد اسماعیل ،عبدُالکبیر ، محمد اکبر ،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جہانگیر خان اور قادر خجک) سے تعزیت کی۔

اس دوران صوبہ بلوچستان کے کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ محمد وقار عطاری نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اہلِ خانہ کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خیالات کااظہار کیا۔

آخر میں محمد وقار عطاری نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعائے مغفرت کروائی۔اس موقع پر مختلف قبائلی شخصیات جن میں چئیرمین سبی یوتھ اتحاد سردار ابراہیم خان باروزئی،سردار عنایت خان باروزئی، پیر سید اورنگ زیب بخاری و دیگر شخصیات سے بھی ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فضائلِ عشرۂ رحمت

Sat, 2 Apr , 2022
3 years ago

خُدائے رَحمٰن عَزَّوَجَلَّ کا کروڑہا کروڑ اِحسان کہ اُس نے ہمیں ماہِ رَمَضَان جیسی عظیمُ الشّان نِعمت سے سَرفَراز فرمایا۔ ماہِ رَمَضَان کے فِیضَان کے کیا کہنے !اِس کی تو ہر گھڑی رَحمت بھری ہے۔اِس مہینےمیں اَجْر و ثَواب بَہُت ہی بڑھ جاتاہے۔نَفْل کا ثواب فَرض کے برابر اور فَرْض کا ثواب 70 گُنا کردیا جاتا ہے ۔بلکہ اِس مہینے میں تو روزہ دار کاسونا بھی عبادت میں شُمار کیا جاتاہے۔عَرش اُٹھانے والے فِرِشتے روزہ داروں کی دُعاء پرآمین کہتے ہیں اور ایک حدیثِ پاک کے مُطابِق رَمَضَان کے روزہ دار کے لئے دریا کی مچھلیاں اِفطار تک دُعائے مَغْفِرت کرتی رہتی ہیں۔‘‘ (اَلتَّرغیب والتَّرہیب ج2ص55حدیث6، دار الکتب العلمیہ)

رمضان المبارک کے چاند رات کے بعد 10 دن یہ عشرہ رحمت کہلاتے ہے ، 10 دن پورے ہونے کے بعد دسواں سورج غروب ہوگیا تو یہ عشرہ مغفرت شروع ہوگیا ، اب یہ 10 دن رہے گا، اب جیسے ہی 20 کا روزہ مکمل ہوا اور سورج غروب ہوگیا تو اب یہ کہ جَہَنَّمْ سے آزادی کا عشرہ شروع ہوگیا یعنی خصوصیت کے ساتھ پہلے عشرے میں رحمت کا نزول، دوسرے میں مغفرت ہےاور تیسرے میں جہنم سے آزادیاں۔

٭عشرہ رحمت: رحمتیں لٹاتا ہے لہذا اس حوالے سے ہم اس کے فضائل جانتے ہے وہ کیاہے نیزاس میں ہمیں کون سی دعاپڑھنی ہے۔

٭(مراۃ المناجیح جلد 3،صفحہ 141 ،تحت الحدیث،مکتبہ ضیاء القراٰن)میں ہے: پہلے عشرہ میں رب تعالیٰ مؤمنوں پر خاص رحمتیں فرماتا ہے جس سے انہیں روزہ، تراویح کی ہمت ہوتی ہے اور آئندہ ملنے والی نعمتوں کی استعداد(یعنی طاقت) پیدا ہوتی ہے۔

اس عشرہ کے ابتداء سے ہی جنت کے دروازے کھل جاتے ہیں ا ور دوزخ کے دروازے بندکردیئے جاتے ہیں شیاطین زنجیروں میں جکڑ دیئے جاتے ہیں۔ایک روایت میں ہے کہ رحمت کے دروازے کھولے جاتے ہیں۔(مسلم،بخاری) (مراٰۃ المناجیح،ج:3،ص:132)۔

٭حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت جب رمضان کی پہلی رات آتی ہےاللہ عزوجل نظر رحمت فرماتا ہےجس پر اللہ پاک نظر رحمت فرمائےاس کو کبھی بھی عذاب نہیں ہوگا۔(اَلتَّرغیب والتَّرہیب ج2ص56حدیث7، دارالکتب العلمیہ،) اس مہینہ میں جو کوئی بھی گناہ کرتا ہے وہ اپنے نفس امارہ کی شرارت سے کرتا ہے نہ کہ شیطان کے بہکانے سے۔(مراٰۃ ،ج:3،ص:134)

٭حضرت سَیِّدُنا عبدُاللّٰہ ابن عباس ر َضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ رحمت عالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ معظم ہے : ’’جب رَمضان شریف کی پہلی رات آتی ہے تو عرش عظیم کے نیچے سے مَثِیْرہ نامی ہوا چلتی ہے جوجنت کے درختوں کے پتو ں کو ہلاتی ہے، اِس ہوا کے چلنے سے ایسی دِلکش آواز بلند ہوتی ہے کہ اِس سے بہتر آواز آج تک کسی نے نہیں سنی۔اِس آواز کوسن کربڑی بڑی آنکھوں والی حوریں ظاہر ہوتی ہیں یہاں تک کہ جنت کے بلند محلات پر کھڑی ہوجاتی ہیں اور کہتی ہیں :’’ہے کوئی جو ہم کو اللہ تَعَالٰی سے مانگ لے کہ ہمارا نکاح اُس سے ہو؟‘‘ پھر وہ حوریں داروغۂ جنت (حضرت)رِ ضوان (عَلَیْہِ وَالسَّلَام) سے پوچھتی ہیں : ’’آج یہ کیسی رات ہے؟‘‘ (حضرت) رِ ضوان (عَلَیْہِ السَّلَام) جواباً تَلْبِیَہ (یعنی لبَّیْک) کہتے ہیں ، پھر کہتے ہیں :’’یہ ماہِ رَمضان کی پہلی رات ہے، جنت کے دروازےاُمّتِ مُحمّد عَلٰی صَاحِبِہَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے روزے داروں کے لئے کھول دئیے گئے ہیں ۔ ‘‘(اَلتَّرغیب والتَّرہیب، ج 2 ،ص60، حدیث 23)

٭ بلعموم پورا ہی سال اوربلخصوص رمضان شریف میں ہمیں اس مقولہ کا مصداق بنا رہنا چاہیے’’ رِضائے مولیٰ ازہَمہ اَولیٰ‘‘ یعنی اللہ عزوجل کی مرضی سب سے بہتر ہے۔ یو تو اللہ پاک کی رحمت ہمارے اوپر سارا ہی سال رہتی ہے۔اور رمضان المبارک اس میں مزید اضا فہ ہوجاتا ہے نیز رمضان المبارک کے ابتدائی 10 دن یہ خصوصیت کے ساتھ اللہ پاک سے رحمت طلب کرنے کے ہے اسی لئےانہیں کہا ہی عشرہ رحمت جاتا ہے یعنی رحمت والے دس دن ۔تو لہذا ہمیں ان دس دنوں میں خصوصیت کے ساتھ اپنے رب کریم سے اس کی رحمت طلب کرنا چاہیئے ۔ اللہ پاک اپنے بندہ سے اس سے مانگنے کو پسند فرماتا اور اس کی رحمت سے بڑے بڑے گناہ گار بخشے جاتے ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے:

قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًاؕ-اِنَّهٗ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ(۵۳) (پ:24/ الزمر:53) ترجمہ کنزالایمان:’’ تم فرماؤ اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ،اللہ کی رحمت سے نااُمید نہ ہو بےشک اللہ سب گناہ بخش دیتا ہے ، بےشک وہی بخشنے والا مہربان ہے۔

احادیث شریف میں ہے ۔پیارے آقا ﷺ کی بارگاہ میں جبرئیل امین علیہ السلام حاضر ہوئے اس حال میں کے آپ منبر پر چڑھ رہے تھے اس وقت تین دعائیں کی جن پر آپ علیہ السلام نے امین کہا (پیارے آقا علیہ السلام کی زبان مبارکہ سے جاری ہونے والی کوئی بات رائیگا نھی جاتی) ان میں ایک دعا یہ تھی جس نے ماہِ رمضان کو پایا اور اپنی بخشش نہ کروا سکا تو اس پر آپ نے امین فرمایا۔ (صحیح ابن حبان،ح:410،باب حق الوالدین ،ج:1،ص:315، دارالکتب العلمیہ۔بیروت )

اَبرِ رحمت چھاگیا ہے اور سماں ہے نُورنُور

فضلِ رب سے مغفرت كا ہوگیا سامان ہے

پہلے عشرے کی دعا

رَبِّ اغُفِرُ وَارُحَمُ وَأَنُتَ خَیُرُ الرَّاحِمِينَ۔

ترجمہ:’’ اے میرے رب مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، تو سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے۔‘‘


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 31 مارچ 2022ءبروز جمعرات صوبہ بلوچستان ڈویژن کوئٹہ کی کابینہ کوئٹہ میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہواجس میں 37 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’قبر میں کام آنے والے اعمال‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوےاسلامی بہنوں کو نیک اعمال پر عمل کا ذہن دیا اور کم ازکم ایک اسلامی بہن کا رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ مزید درود پاک اور تہجد پڑھنے کے فضائل بتائے اور رمضان المبارک میں تلاوت قراٰن پاک کرتے ہوئے دو ختم قراٰن کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت  29مارچ 2022ء کو کراچی ڈویژن ون کے مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کراچی سٹی نگران ، کراچی ڈویژن ون نگران ، ضلع اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے سابقہ سال کے سالانہ ڈونیشن کا فالو اپ کیا اور رواں سال ڈونیشن کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے نیز ماہ رمضان المبارک میں ہونے والے کورسز کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی ہوا۔

٭اسی طرح پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے29مارچ2022ء کو کراچی ڈویژن ٹو کا آن لائن مدنی مشورہ لیا جس میں کراچی سٹی نگران، کراچی ڈویژن ٹو نگران ، ضلع اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔