
شبعہ تعلیم (اسلامی بہنیں) دعوت
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مظفر گڑھ میں قائم ڈگری کالج برائے خواتین میں Welcome Ramazan
کورس کا انعقاد ہواجس میں لیڈی نسپل اور ٹیچرز کی
تعداد 15 اور 500 کے قریب طالبات نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’ رمضان کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ملک و
بیرون ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے بتاتے ہوئے
انہیں فیضان آن لائن کورسز کے تحت ہونے
والے کورسز کرنے کا ذہن دیا ۔
آخرمیں لیڈی پر نسپل صاحبہ نے ملاقات پر ماہانہ کا لج میں اس طرح کے سیشن کروانے کی
نیتیں پیش کیں اور کالج نوٹس بورڈ پر آن
لائن کورسز کے پمفلٹ آویزاں کر وا دیئے نیز لیڈی ہا سٹل وارڈن نے ہاسٹل میں ہفتہ
وار اجتماعات کر وانے کی خواہش کا اظہار
کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 30 مارچ 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن
نےمقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر ڈویژن پیر کالونی کے ذیلی حلقے میں گھر
گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے انہیں اجتماع پاک میں شرکت کی نیتیں کروائیں ۔
دوسری جانب علاقہ گارڈن میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ آخر میں ڈونیشن کی ترغیب
دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ
ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا ۔

حضرت پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی قادری رحمۃُ اللہِ علیہکی ولادت 1183ھ/ 1779ء کو پیر جو گوٹھ ضلع خیر پور میرس (سندھ)میں ہوئی۔
تعلیم:اپنے والد صاحب کی زیر سرپرستی درگاہ شریف پر مروجہ نصاب کی تعلیم حاصل کی
اور والد صاحب سے مثنوی شریف ودیگر تصوف
کی کتب کا درس لیا،خاندان میں آپ پہلے پیر
ہیں جو پیر پگارہ (صاحب دستار)کے لقب سے مشہور
ہوئے۔آپ قرآن پاک، حدیث شریف اور فقہی احکام پر دسترس رکھتے تھے۔ روزانہ بعد نماز
فجر درس حدیث دینا آپ کا معمول تھا۔
بیعت وخلافت: اپنے والد ماجد امام العارفین حضرت پیر سید محمد راشد پیر
صاحب روضے دھنی (وفات 1234ھ)
کے دست اقدس پر سلسلہ عالیہ قادریہ راشدیہ میں بیعت
ہوئےاور ان کی خدمت میں رہ کر سلوک کی منازل طے کیں۔والد صاحب کی وفات کے بعد
50سال کی عمر میں اپنے والد صاحب کی جگہ مسند رشدوہدایت پر فائز ہوئےاور دستار سجادگی آپ کے سر پر باندھی گئی۔
دینی کتب سے دلچسپی:آپ کو دینی،علمی اور صوفیانہ کتب سے خاص دلچسپی تھی۔اہم
ومفید کتابوں کو جمع کرنا زندگی بھر دستور
رہا اس لئے آپ کے کتب خانہ میں نادر ونایاب کتب کا ذخیرہ جمع ہوگیا تھا۔
عادات وخصائل: سنت مبارکہ کے
پابند،پرہیزگار،شب بیدار،سخی، مہمان نواز،خلق عظیم سے آراستہ ،سادگی پسنداور غریب
کسانوں کے ہمدرد تھے۔متوکل ایسے کہ جو موجود ہوتا راہِ خدا میں خرچ فرمادیتے اور
کل کے لئے بچا کر نہیں رکھتے تھے۔
مقام ومرتبہ: حضرت پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی قادری رحمۃُ اللہِ علیہکی سندھ میں مقبولیت اور ان
کے علمی وروحانی مراتب کا اندازہ سید حمید الدین کے اس بیان سے ہوتا ہے:”باشندگان
سندھ کے نزدیک سارے ملک(متحدہ ہندوستان)میں ان (پیر صبغت اللہ)جیسا کوئی شیخ ومرشد
نہیں،تقریباً تین لاکھ بلوچ ان کے مرید ہیں،مرجع خلق عام ہیں،جاہ وجلال سے زندگی
گزار رہے ہیں۔جودو کرم ،اخلاص ومروت میں بھی شہرۂ آفاق ہیں۔ان کا کتب خانہ بڑا
عجیب وغریب کتب خانہ ہے۔بادشاہوں اور امراء کے پاس بھی ایسا کتب خانہ نہ ہوگا
،15000ہزار معتبر کتابیں اس میں موجود ہیں۔“
معمولات:ہر سال نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلمکا انعقاد
فرماتے تھے۔ حضور پرنور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلمکی نعت اور صوفیانہ کلام بغیر مزامیر(ساز) کے سماعت فرماتےاور اسے اپنی روحانی خوراک قرار دیتے۔ روزانہ
ختم قادریہ کرتے، آپ اور آپ کے مریدین بڑی
عقیدت کے ساتھ حضور غوث اعظم رحمۃُ اللہِ
علیہ کی نیاز دلایا کرتے۔
تبلیغ دین: رشدوہدایت اور تبلیغ دین کے لئے دوردراز علاقوں تک سفر
کیااور معرفت کا پیغام گھر گھر پہنچایا۔ جہاں بھی گئے وہاں ذکر ونعت شریف کی محافل ضرور قائم کیں ،اس طرح خشک دلوں کو
معرفت کی چاشنی نصیب ہوئی۔
وصال: 6رمضان المبارک 1246ھ/1831ء کو 63سال کی عمر میں آپ کا وصال ہوا۔
(انسائیکلو پیڈیا اولیائے کرام ،1/377،انوار علمائے اہل
سنت سندھ،ص359،تذکر ہ صوفیائے سندھ،ص273)
از:مولانا محمد گل فراز عطاری مدنی
(سینئر اسلامک ریسرچ
سینٹر دعوتِ اسلامی، المدینۃ العلمیہ)
 - Copy.jpeg)
بھدرکھاریاں میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ
شفقت کے چچا کی وفات پر شعبہ رابطہ شخصیات اسلام آباد کے ذمہ داران (عامر
عطاری اور ناصر عطاری مدنی چینل) نے
تدفین و دعا میں شرکت کی۔
ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر سے تعزیت کرتے ہوئے
انہیں صبر کی تلقین کی اور مرحوم کےلئے
زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے شکریہ کا
اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ذمہ داران سے اسلام آباد میں اپنے گھر پر چچا کے ایصال ثواب کے لئے دعا کا اہتمام کرنے کی
درخواست کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مراد میمن ٹاؤن کے علاقے جام کنڈا کی جامع مسجد الفتح میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت یکم اپریل
2022ء بروز جمعہ مراد میمن ٹاؤن کراچی کے علاقے جام کنڈا کی جامع مسجد الفتح میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ داران سمیت مقامی اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
اس حلقے میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نیاز عطاری نے غسل میت دینے کے فضائل بیان کرتے
ہوئے شرکا ئے حلقہ کوغسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔
اس موقع پر نگرانِ جام کنڈا ٹاؤن شہریار عطاری، ناظم ِجامعۃ
المدینہ بوائز اویس شورو، ٹاؤن ذمہ دار زوہیب عطاری، امام و خطیب علی خان عطاری، امام
وخطیب اویس عطاری، امام و خطیب بلال عطاری اورقاری ارشد عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر ننکانہ میں
قائم المعصوم کالج میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا جس میں کالج کےاسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم نے
اسٹوڈنٹس کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی استقبالِ ماہِ رمضان کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
بعدازاں ذمہ دار نے وہاں موجود اسٹوڈنٹس کو ماہِ
رمضانُ المبارک میں اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر
ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یکم اپریل 2022ء
بروز جمعہ پنجاب پاکستان کے شہر سید والا ضلع ننکانہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا
جس میں عاشقانِ رسول کی تعداد ہزاروں میں تھی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے بری صحبت اور جوے
سمیت معاشرے میں پائی جانے والی دیگر بیماریوں سے بچنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے
جس پر شرکائے اجتماع نےاچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری
دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دینی کاموں کے سلسلے میں سابقہ کھارادر کابینہ
کے رکنِ مجلس قمر عطاری سے ملاقات

پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے وکلاء دعوتِ اسلامی
کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے پرائز بانڈ مارکیٹ نزد نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ
آرام باغ ٹاؤن میں سابقہ کھارادر کابینہ کے رکنِ مجلس قمر عطاری سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دار نے وکلا کے لئے افطار اجتماع
کرنے اور رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے عطیات جمع
کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی جس پرسابقہ ذمہ دار نے اپنی طرف سے مکمل
تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ
شعبہ رابطہ برائے وکلاء ڈسٹرکٹ کورنگی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے شہر پتوکی میں قائم جامع مسجد بہارِ
مدینہ میں نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 31 مارچ 2022ء بروز
جمعرات صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر پتوکی میں قائم جامع مسجد بہارِ مدینہ میں
نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دورانِ کورس محمد دانش تفسیر عطاری نے شرکا کی
تربیت کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کی چند ضروری مسائل نمازِ جنازہ کا مکمل طریقہ
سکھایا۔اس کےعلاوہ ذمہ دار نے شرکا ئے کورس
کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سےہر دم وابستہ رہنے اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ
دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز اسکول سمندری کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔
اس دوران فیصل آباد میٹرو پولیٹن ذمہ دار محمد احمد
رضا عطاری اور ڈیف ذمہ دار ارسلان عطاری
نے پرنسپل سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا جبکہ اسکول کے اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
.jpeg)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ناظم آباد ٹاؤن کراچی میں ڈسٹرکٹ
ذمہ دار محمد فیضان عطاری سمیت دیگر ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کا شیڈول رہا۔
اس دوران ذمہ داران نے علاقے میں موجود اسپیشل پرسنز سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ماہِ رمضانُ المبارک
میں اعتکاف کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت
دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
داتاگنج ٹاؤن لاہور کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اسپیشل پرسنز کی شرکت
.jpeg)
پچھلے دنوں داتاگنج ٹاؤن لاہور میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
لاہور ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری نےدورانِ
اجتماع ہونے والےسنتوں بھرے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کرتے ہوئے وہاں
موجود اسپیشل پرسنز کی تربیت و رہنمائی کی۔اس موقع پر اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار احمد اویس عطاری بھی
موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)