یکم اپریل 2022 ء بروز جمعہ دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت حسن کالونی فیضان غوث اعظم میں واٹر فلٹر پلانٹ کے افتتاح اور شعبہ خدام المساجد والمدارس کے تحت واربرٹن جامع مسجد فیضان زم زم کے افتتاح کے حوالے سے ڈی سی ننکانہ زاہد پرویز وڑائچ، DPO ننکانہ کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان ، ضلع ننکانہ کے سیکورٹی انچارج جہانگیر بیگ ، سابق ڈسٹرکٹ بار ننکانہ کے صدر رائے عابد حُسین اور دیگر شخصیات سے حاجی نصر اقبال عطاری ، ڈویژن نگران قاری آصف محمود عطاری اور رانا ساجد عطاری نے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف و اسکی خدمات بیان کرتے ہوئے مسجد فیضان زم زم اور واٹر فلٹر کے افتتاح کے سلسلےمیں ہونے والے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور DCننکانہ زاہد پرویز وڑائچ کو مکتبۃالمدینہ کی کتاب ”فیضان رمضان “تحفہ میں پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کیانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں حافظ آباد میں دعوت اسلامی کے تحت  مسجد کے افتتاح کے لئے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے باقاعدہ نماز باجماعت ادا کرکے مسجد کا افتتاح کیا اور حاضرین میں سنتوں بھرا اجتماع کیا جس میں مسجد کی فضیلت اور اسکے آداب بیان کئے ۔

اجتماع میں ریسکیو 1122 حافظ آباد کے ریجنل ہیڈ اور ڈسٹرکٹ آفیسر کے ساتھ ساتھ ریسکیو کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کیانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


31 مارچ 2022 ء کو  شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کے ذمہ دار فدا علی عطاری نے نگران کابینہ دعوت اسلامی میاں چنوں محمد آصف بشیر عطاری و دیگر ذمہ دار ان کے ہمراہ ڈی ایس پی مہر ناصر علی ثاقب ، ایکسین واپڈا محمد رئیس احمد خان ، ریونیو آفیسر واپڈا راؤ محمداکرم، کمرشل سپرنٹنڈنٹ شیخ محمد ارشد خالد، معروف بزنس مین و رئیل اسٹیٹ انویسٹر عمیر شیخ و دیگر سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کے شعبہ جات و اسکی دینی خدمات کے حوالے سے انہیں بریف کیا ، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتب ورسائل تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کیانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ دنوں مظفر گڑھ میں سابق چیئر مین بلدیہ رانا حنیف خان کے ڈیرے پر استقبال رمضان المبارک کے سلسلے میں اجتماع ذکرونعت کا اہتمام کیا گیا، اجتماع  پاک کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول ﷺ سے کیاگیا ، مبلغ دعوت اسلامی نے رمضان المبارک کے برکات لوٹنے کے لئے عبادات اور خوب نیکیاں کرنے کا ذہن دیا ۔

اس اجتماع میں سابق آئی جی پولیس میاں ایوب قریشی ، مظفر گڑھ بلدیہ کے سابق چیئر مین شیخ طارق شریف ، کونسلرز راناسردار احمد خان اور مقامی تاجران و شخصیات نے شرکت کی ، بعد اجتماع شخصیات سے مبلغ دعوت اسلامی نے ملاقات کی اور انجمن تاجران کے سابق صدر احسان خلیل پیر پھلوکے داماد کی وفات پر تعزیت کی اور دعائے مغفرت کی ساتھ ہی رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے اور فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )


گزشتہ روز شعبہ تعلیم کے تحت  گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی مظفر گڑھ میں سنتوں بھرا بیان ہواجس میں کالج کے ٹیچرزو اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے استقبالِ ماہ رمضان کے سلسلے میں بیان کیا اور رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے کے لئے 30 دن کا اعتکاف کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم اور شعبہ فلاح و بہبود FGRF کے تحت قائد اعظم یونیورسٹی نواب شاہ میں شجرکاری کی گئی جس میں 1000 پودے لگائے گئے۔

اس موقع پر رکن شوریٰ و نگران سندھ قاری ایاز عطاری اور محکمہ تعلیم سندھ کے سربراہ راؤ جنید عطاری، سید دانش عطاری، ایف جی آر ایف کے نگران عادل عطاری اور یو نیورسٹی کے چیئرمین و دیگر اسٹاف شریک تھے۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


گزشتہ دنوں(Mehran Engineering University) مہران انجینئرنگ یونیورسٹی خیرپور میر س میں فلاحی وبہبودی کا م کے لئے شعبہ تعلیم اور FGRFنےMOU(Memorandum of Understanding ) پر سائن کیااور یونیورسٹی کیمپس میں ٹیچرز و اسٹوڈنٹس کے ہمراہ شجرکاری (plantation)کی ۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبد السمیع قریشی ، ڈاکٹر مجیب سموں اور شعبہ تعلیم سندھ کے صوبائی ذمہ دار جنید عطاری و عادل عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


گزشتہ روز شعبہ تعلیم کے تحت ملتان  بہاؤالدین زکریا یو نیورسٹی کے ابو بکر ہال میں استقبال ماہِ رمضان کے سلسلے میں محفل ذکرو نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 70 اسٹوڈنٹس اور فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے آمد رمضان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حاضرین کو رمضان المبارک میں 30 دن کا اعتکاف کرنے کا ذہن دیا اور تحائف بھی پیش کئے ۔

اسکے علاوہ محفل میں سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین ڈاکٹر کامران اشفاق نے شرکت کی اور انکے ڈیپارٹمنٹ میں سیکھنے سکھانے کے لئے مدنی حلقہ بھی لگایا گیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


30 مارچ 2022 ء بروز بدھ لاہور ڈویژن شعبہ تعلیم کے ذمہ دار سید محمد عاصم عطاری کی دینی کاموں کے سلسلے میں ننکانہ سپیرئیر کالج ، المعصوم کالج اور گورنمنٹ اسکول میں آمد ہوئی ۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد عاصم عطاری نے ٹیچرز و اسٹوڈنٹس کے درمیان ”استقبال رمضان “ کے سلسلے میں بیان کیا نیز تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز کا تعارف کروایا، بعد اجتماع سپیر ئیر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شاہد ،محمود چوہدری سے ملاقات کی اورانہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور آنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں نواب شاہ میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کے  لئے سیکھنے سکھانے کےحوالے سے شعبہ تعلیم کے تحت تربیتی نشست کا سلسلہ منعقد کیا گیا جس میں نگران مجلس مدنی چینل مولانا اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔

اجتماع کے بعد مولانا اسد عطاری نے حاضرین سےملاقات کی اور ٹیچرز و اسٹوڈنٹس کے ہمراہ پریس کلب نواب شاہ میں مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ ”خوابوں کی تعبیر “کی ریکارڈنگ بھی کروائی ۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


28 مارچ 2022 ء کو گلگت ڈویژن میں شعبہ تعلیم کے تحت تعلیم سے منسلک افراد (اسکول اؤنر، پرنسپلز، پروفیسرز ،طلبۂ کرام )  کے لئے استقبالِ ماہ رمضان کے سلسلے میں اجتماعِ ذکرو نعت کا سلسلہ ہوا ۔

اس اجتماع پاک میں گللگت بلتستان کے صوبائی نگران محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں رمضان کی آمد اور اسکی فضیلت کے حوالے سے گفتگو کی ۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت  (University of Agriculture Faislabad )میں کتب میلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں یو نیورسٹی کے پروفیسرز و اسٹوڈنٹس و دیگر افراد نے شرکت کی ۔

کتب میلہ کا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے دورہ کیا ، ذمہ داران نے استقبال کیا،مکتبۃ المدینہ کا تعارف کرایا اور انہیں کتاب بنام” غیبت کی تباہ کاریاں “ اور ” فیضان رمضان “ تحفے میں پیش کی ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )