25 فروری 2023ء بروز ہفتہ شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ مکہ مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ لاہور میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں لاہور ڈویژن کے شعبہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد رضا عطاری نے شہید اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کو خودکفیل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔

دورانِ مدنی مشورہ شعبے کے ڈویژن ذمہ دار محمد عالم عطاری نے صوبائی ذمہ دار کو شعبے کے تحت اپنی ڈویژن میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا جبکہ صوبائی ذمہ دار نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کی 2023ء کے اہداف کو پورا کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

علاوہ ازیں صوبائی ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ناصرعطاری شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)